پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس،صحافیوں نے بائیکاٹ کر دیا
پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس ، صحافیوں نےعلی امین گنڈا پور کے بیان پر احتجاج کیا
صحافیوں نے سامنے سے مائیک اٹھا لیے ،صحافیوں نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا ، جس پر پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ صحافیوں سےمتعلق ایسی باتیں نہیں ہونی چاہیے تھیں ، علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وہ اپنے بیان کی خود وضاحت کریں گے ، اس دوران شبلی فراز بھی موجود تھے، وہ صحافیوں کو مطمئن کرتے رہے لیکن صحافی مطمئن نہ ہوئے کیونکہ آج پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا ٹاک کے دوران شبلی فراز نے بھی صحافیوں پر تنقید کی تھی.
سلمان اکرم راجہ نے اس دورا ن کہا کہ کل صحافیوں نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے بھی اس بارے بات کی تھی، اور احتجاج ریکارڈ کروایا تھا،عمران خان نے کہا کہ سنگجانی میں جو باتیں کی گئیں میرے علم میں نہیں تھیں، علی امین گنڈا پور نے جو بات کی اس کا ہمارے مؤقف سے کوئی تعلق نہیں ہم سب معذرت کرتے ہیں، علی امین گنڈا پور خود بھی صحافیوں سے ملیں گے اور وضاحت دیں گے.
کیا ہر صوبہ اب اپنی اپنی خارجہ پالیسی بنائے گا؟ عرفان صدیقی
ساری رات گنڈا پور کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا،خواجہ آصف
گنڈاپور کی افغان سفارتکار سے ملاقات آئندہ ماہ کوئی ایڈونچر کرنے کی پلاننگ ہے،عظمیٰ بخاری
دہشتگردی کے خلاف پولیس اور پاک فوج کا تعاون جاری رہے گا،آئی جی خیبر پختونخوا
لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے