
گورنر خیبرپختونخوا غلام علی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات کرانا حکومت کی نہیں الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے،
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا تھا کہ اداروں کی رپورٹس اور سیکیورٹی صورتحال پر انتخابات منحصر ہیں،الیکشن کمیشن کے مراسلے کا جواب آئین کے مطابق دیا جائے گا،اس وقت ملک امن وامان کی بد تر صورتحال کے علاوہ معاشی اور صنعتی بحران بھی ہے، ذاتی رائے ہے کہ تمام فیصلے آئین و قانون کیمطابق ہو، چاہتا ہوں آزادانہ اور منصفانہ الیکشن ہوجائے چاہتا ہوں کہ انتخابات کیساتھ امن وامان کی صورتحال کی بہتری اور معاشی مشکلات ختم ہوں سابق حکومت کی عدم توجہ کے باعث صوبے میں امن وامان کی صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی نگران حکومت کو امن وامان کی جانب توجہ دینا ہوگا
گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی سیاسی تربیت کیلئے 3 ماہ کا کورس کرانا چاہئے ،وفاق خیبر پختونخوا کو رقم کی مکمل ادائیگی کریگا لیکن پہلے یہ لوگ اپنے دور کا حساب تو دے، یہ لوگ مستقبل میں ہمیشہ اپنے کئے گئے فیصلوں پر پچھتائیں گے، ہر فیصلہ نہ ماننے والی بات چھوڑنا ہوگا،
سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
موجودہ سیاسی صورتحال میں فوج پر بلا وجہ الزامات،بلاوجہ منفی پروپیگنڈہ