پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر ہوئی سماعت

0
27
election

پی ٹی آئی کے منحرف اراکین پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی

پی ٹی آئی وکلا نے بیان حلفی اور جواب الجواب کی دستخط شدہ کاپی جمع کرا دی الیکشن کمیشن میں منحرف اراکین کے وکیل شہزاد شوکت نے دلائل دیئے اور کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے نیا جواب الجواب آج جمع کرا دیا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو دستخط شدہ کاپی جمع کرانے کی ہدایت کی تھی،غیر دستخط شدہ دستاویزات جمع کروانے کے کیا نتائج ہوسکتے ہیں؟ وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ الیکشن کمیشن نئے جواب الجواب کو مسترد کرے،وکیل خالد اسحاق نے کہا کہ ایم این ایز کے کیس میں الیکشن کمیشن نے نیا ریکارڈ جمع کرانے کی درخواست مسترد کی،اس کیس میں جواب الجواب کی اڑ میں مزید ریکارڈ جمع کرایا گیا،چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ دیکھنا ہے جواب الجواب میں جمع ریکارڈ کیس کا حصہ بنانا ہے یا نہیں

بعد ازاں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے غیر دستخط شدہ جواب الجواب کو کارروائی سے حذف کرتے ہوئے آج جمع کرایا گیا دستخط شدہ جواب الجواب منظور کرلیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آج جمع کرائے گئے جواب کے تحت کارروائی بڑھائی جائے

وکیل شہزاد شوکت نے کہا کہ ایم پی اے عظمیٰ کاردار کا کیس مختلف ہے عظمیٰ کاردار کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی، عظمیٰ کاردار کو پارٹی کی جانب سے کوئی نوٹس نہیں بھجوایا گیا،پارٹی رکنیت ختم ہونے کے باعث عظمیٰ کاردار پارٹی ہدایات پر عمل کی پابند نہیں تھیں،پارلیمانی پارٹی کی ہدایات نہ ہونے پر آرٹیکل 63 اے کا اطلاق نہیں ہوتا،

علیم خان کے وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت پارلیمانی پارٹی ارکان کو ہدایات جاری کرتی ہے،پارلیمانی پارٹی اور چیئرمین میں واضح فرق ہے،ممبر ناصر درانی نے کہا کہ کیا پارلیمانی پارٹی کا لیڈر بھی پالیسی جاری کرسکتا ہے.، وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین ہدایات جاری نہیں کرسکتا ارکان پنجاب اسمبلی کو پارلیمانی پارٹی کی جانب سے کوئی ہدایات نہیں دی گئیں16اپریل کو علیم خان کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، 4اپریل کے نوٹیفکیشن کی بنیاد پر پورا کیس بنایا گیا ہے،پارلیمانی پارٹی کی ہدایات کا ریفرنس میں کہیں زکر نہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے ووٹنگ شام 7 بجے تک جاری رہی،پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ نہ آنے پر ارکان کسی کو بھی ووٹ دینے کیلئے آزاد تھے،وزیر اعلیٰ کےلیےدوسری پارٹی کے رکن کا انتخاب کیا گیا جمہوریت میں پارلیمانی پارٹی کے اندر گفت و شنید ہونا ضروری ہے، ممبر نثار درانی نے استفسار کیا کہ سب سیاسی جماعتوں کے اندر ایسی ہی صورتحال ہے،ممبر شاہ محمود جتوئی نے کہا کہ پارٹی پالیسی کے خلاف جا کر تحریک عدم اعتماد آئی، سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جمہوریت میں پارٹی کے اندر اختلافی بات بھی سنی جاتی ہے،پارٹی ارکان کے وزیر اعلیٰ کیلئے دوسری جماعت کی حمایت پر اعتراض تھے، سیاسی جماعت، پارلیمانی پارٹی سربراہ اور پارٹی سربراہ میں واضح فرق ہے پارٹی سربراہ کوئی بھی ہوسکتا ہے،آئین میں اہم فیصلے کرنے کا اختیار پارلیمانی پارٹی کو دیا گیا ، وزیراعلیٰ کے الیکشن کیلئے ہدایات پارلیمانی پارٹی کی جانب سے آنی تھیں،ریفرنس میں پارلیمانی پارٹی ہدایات کا کوئی ذکر نہیں ہے، عمران خان نے یکطرفہ طور پر پرویز الہٰی کو وزیر اعلیٰ کا امیدوار نامزد کیا،پارلیمانی پارٹی سے مشاورت کی بجائے ارکان کو عمران خان کی جانب سے ڈکٹیٹ کیا گیا،پارٹی چیئرمین کی یہ ہدایت بھی علیم خان کو موصول نہیں ہوئی، شوکاز نوٹس آرٹیکل 63 اے کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا،علیم خان کے خلاف الزامات کا کوئی وجود نہیں، پارلیمانی پارٹی کی ہدایت نہ ہو تو رکن ووٹ ڈالنے میں آزاد ہوتا ہے؟ آج الیکشن کمیشن میں نیا جواب الجواب جمع کرایا گیا،

ممبر نثار درانی نے استفسار کیا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف عدم اعتماد تھا یا نہیں؟ بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد دائر تھا، اسپیکر خود بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے امیدوار تھے،ہائیکورٹ حکم کے مطابق ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس کی صدارت کی،سبطین خان اور سید عباس علی شاہ نے عمران خان کی جانب سے جواب الجواب جمع کرایا، عمران خان نے جواب الجواب اپنے نام سے جمع نہیں کرایا،جعلی جواب الجواب جمع کرانے کے سنگین نتائج ہیں، کچھ تو ہے جو عمران خان اپنی بجائے کسی اور کے نام سے ریکارڈ جمع کرا رہے ہیں، قانون شہادت آرڈر کے تحت جواب الجواب کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے،الیکشن کمیشن آج جمع کرائے جواب الجواب کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنائے،

بنی گالہ کے کتوں سے کھیلنے والی "فرح”رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر ہوئی فرار

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

منحرف اراکین نااہلی کیس، پی ٹی آئی وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگ لیا

Leave a reply