fbpx

تحریک انصاف کو بھاگنے نہیں دیں گے ،بلاول کا اعلان

تحریک انصاف کو بھاگنے نہیں دیں گے ،بلاول کا اعلان
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے پارلیمنٹ ہاوَس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں اپنی شکست نظرآرہی ہے،

بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت الیکشن سے بھاگنے کی کوشش کررہی ہے،تحریک انصاف کو بھاگنے نہیں دیں گے ،پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر الیکشن ملتوی کرنے کی مخالفت کی ہے،اگر حکومت الیکشن ملتوی کرکے دھاندلی کی کوشش کرے گی تواحتجاج کریں گے،ہم نے آزاد کشمیر الیکشن ملتوی کرنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے،جعلی معاشی ترقی کے گن گانا ،بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، 21فیصدسے زائد شرح غربت معاشی ترقی کے دعووں کو غلط ثابت کررہی ہے،معاشی بدحالی کو ایڈٹ کرکے معاشی ترقی بنادینے سےعوام کی قسمت نہیں بدلے گی، پی ٹی آئی کیوں خیبرپختونخوا کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے بجٹ میں کٹوتی کررہی ہے؟

قبل ازیں بلاول زرداری نے ظہرانے میں شرکت کی جس میں پی پی کے اراکین و رہنماؤں نے شرکت کی ،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی پارلیمان میں پی پی پی کی سینیٹ کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین سے ملاقات بھی ہوئی بلاول بھٹو زرداری اور پی پی پی سینیٹرز کے درمیان حکومتی بجٹ سے متعلق اپوزیشن کے لائحہ عمل سے متعلق گفتگو کی گئی