تحریک انصاف کے سابق وزراء کے فرنٹ مین نے کیے زمینوں پر قبضے

0
22

تحریک انصاف کے سابق وزراء کے فرنٹ مین نے کیے زمینوں پر قبضے

سابق وفاقی وزیر صنعت و پیداوار مخدوم خسرو بختیار اور سابق صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جوان بخت کے لاڈلے قبضہ گیر، جعل ساز، فراڈیئے رشید کورائی نے اپنے سگے بہن بھائیوں کو بھی نہ بخشا. بھائیوں کے حصے کی 90 کنال سے زائد قمیتی زمین دھوکہ دہی سے اپنی بیوی مقصود مائی کے نام منتقل کرکے حصہ دار بھائیوں کو ان کے حق سے محروم کر دیا

سابق .وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کے چہیتے فرنٹ مین رشید خان کورائی کے خلاف اس کے سگے بھائی سابق نائب تحصیل ناظم شاہ نوازخان کورائی، وحید احمد خان کورائی سعید احمد خان کورائی، جمیل اخترخان کورائی، امیر نوازخان، پرویز اختر خان کورائی پسران کریم بخش خان کورائی موضع محمد پور قریشیاں تحصیل و ضلع رحیم یارخان اپنے حصے اور حق کے لیے عدالت جا پہنچے. پہلے پہل رشتے داروں کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کی کوشش کی گئی.پھر رشید کورائی کی زیادتیوں کے بارے میں طاقت ور مخادیم وزراء بھائیوں کو بتایا گیا.انہوں نے حسب سابق اپنے جعل ساز فرنٹ مین رشید کورائی بارے بات سُنی ان سُنی کر دی. بلاآخر رشید کورائی کے سگے بھائیوں نے حق و انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ جا کھٹکھٹایا. جملہ مدعیان نے اپنے دعویٰ میں کہا ہے کہ عبدالرشید خان کورائی ان کا بڑا بھائی ہے.عمر میں بڑا ہونے کے وجہ سے ہم سب بھائی اُس کے تابع اور سرپرستی میں کام کرتے والد کی غیر قدرتی موت کے کچھ عرصہ بعد تک تعلقات درست رہے مگر بعد میں اولادوں کے جوان ہونے پر رشتوں ناطوں کے معاملے میں اختلافات پیدا ہونے لگے.اس دوران 1984میں ہم نے مشترکہ طور پر نھتو خان، اللہ وسایا، عبدالکریم و دیگران سے زمین خریدی تھی.کیس شفیع ہونے کے ڈر کا کہہ کر رشید کورائی نے تمام زمین اپنے نام انتقال کروا لی.کیونکہ اس کے بااثر سیاسی شخصیات زعما اور حکومتی تعلقات ہیں. جن کی اسے حمائت و سرپرستی حاصل تھی. جس کے خوف کی وجہ سے علاقے کا کوئی شخص ان کے خلاف کیس کرنے کی جرات نہیں کر سکتا. اختلافات کے بعد بدنیتی سے عبدالرشید کورائی نے زمین اپنی بیوی مقصود مائی کے نام منتقل کرکے باقی تمام حصہ دار بھائیوں کو ان کے حق اور حصے سے محروم کر دیا.رشید کورائی اور اس کی بیوی مقصود مائی ریکارڈ مال میں بطور مالک قابض مکمل طور پر نمائشی اور بے نامی ہیں.

یاد رہے کے ضلع رحیم یارخان کے اس معروف قبضہ گیر اور جعل ساز رشید کورائی نے درانی فیملی کی بیوہ خاتون شاہد تسنیم درانی یتیم لڑکی حنا خورشید درانی اور اس کے بہن بھائیوں کی موضع محمد پور قریشیاں اور چک 76 این پی تحصیل رحیم یارخان میں واقع 46 ایکڑ سے زائد زمین پر بدمعاشی اور حکومتی طاقت کے بل بوتے پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے. رشید کورائی نے درانی فیملی کی زمین مستاجری پر حاصل کی. بعد ازاں اس بدنیت شخص نے جعل سازی کرکے جھوٹے کیس دائر کروائے اور کیے. اس قبضہ گروپ کے خلاف جعلی اشٹام پیپرز کے ذریعے جعل سازی ثابت ہونے پر تھانہ سٹی اے ڈویژن میں مقدمہ نمبری 1071/20بھی درج ہو چکا ہے لیکن اثر و رسوخ کی وجہ پولیس عوامی نمائندگان کی پُشت لانی کے حامل ملزمان کو گرفتار نہیں کر رہی

متاثرہ یتیم لڑکی حنا خورشید درانی کا کہنا ہے کہ یہ کتنا بڑا بااثر قبضہ گیر، ظالم، سنگدل، جابر شخص ہے. جو سگے بہن بھائیوں کے ساتھ بھی دھوکہ دہی اور فراڈ سے باز نہیں آیا چیف جسٹس آف سپریم کورٹ، آنرر ایبل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ اس بااثر قبضہ گیر حکومتی گروہ کے خلاف از خود نوٹس لے کر ہم مظلوم خاندان کو حق اور انصاف فراہم کریں تو ان کا احسان عظیم ہوگا. وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف اور آرمی چیف سے بھی نوٹس لینے کی استدعا و اپیل ہے.

ریاست مدینہ کا نام ،اپوزیشن کا احتساب، اپنوں کو دیا گیا نواز، مخدوم خسرو فیملی پر کیسز کی کہانی

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ کی ادھوری سرجری کے بعد ان کے ہونٹوں کی حالت بگڑ گئی۔

میرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں تو ثبوت بھی دینے ہوں گے –

میں کبھی نہیں گھبراتی جوکچھ مرضی ہوجائے:حریم شاہ نےلندن سے یہ بیان کیوں دیا؟،

شہزاداکبرنوازشریف کیس پرتوجہ دیں:جانتی ہوں کہ پاکستانی سیاستدان منی کی کتنی بلیک میلنگ کرتےہیں:معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ ن

رمضان المبارک کے مہینے میں‌ حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل 

عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

 

Leave a reply