
تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی خان ترین لاہور پہنچ گئے،اطلاعات کے مطابق پاکستان کی سیاست کے مرکزی کھلاڑی جن کوعوام جہانگیرخان ترین کے نام سے یاد کرتے ہیں وہ پاکستان پہنچ چکے ہیں، ان کے ترجمان کے مطابق جہانگیر ترین اوران کے بیٹے علی ترین لاہور پہنچ گئے ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھاکہ جہانگیرترین اورعلی ترین دبئی سے لاہورپہنچے ہیں۔
طبیعت کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا تھاکہ میری طبیعت اب بہتر ہے اور ڈاکٹروں کی اجازت کے بعد وطن واپسی ممکن ہوئی۔ان کا کہنا تھاکہ میری صحت یابی کیلئے دعا کرنے پرسب کا مشکور ہوں، جلد ساتھیوں سے مشاورت اورملاقاتوں کاسلسلہ شروع کروں گا۔
خیال رہے کہ جہانگیر ترین کئی دنوں سے لندن میں مقیم تھا جہاں ان کا علاج جاری تھا۔