پی ٹی آئی میں اختلافات،جلسے میں اہم رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا
اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اختلافات ، جلسے میں اہم رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا گیا-
باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں جنید اکبر اور شکیل خان کو صوابی میں پی ٹی آئی اجتماع کے لئے مدعو نہیں کیا گیا گذشتہ دنوں جلسے سے متعلق وزیراعلیٰ ہاوس میں ہوئے اجلاس میں بھی دونوں اراکین اسمبلی شریک نہیں تھے، رکن اسمبلی عاطف خان بھی اجلاس میں شریک نہیں تھے۔
جنید اکبر صوابی میں پی ٹی آئی کارکنوں کے اجتماع سے لاعلم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہمارا فوکس اسلام آباد جلسہ ہے، وزیراعلیٰ صوابی جائیں گے تو ہم بھی ضرور جائیں گے، وزیراعلیٰ پارٹی کے صوبائی صدر ہیں، ان کے قافلے میں شریک ہوگے۔
ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، ایک ایف سی اہلکار …
دوسری جانب وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی اسلام آباد میں جلسے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں،علی امین گنڈاپور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ قافلوں کے پیچھے پیچھے جا رہے ہیں، کوشش کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ قافلوں سے آگے نکل جائیں۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا سے نکلے مختلف قافلے صوابی کے مقام پر اکٹھے ہو رہے ہیں، جہاں سے تمام قافلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں سنگجانی جلسہ گاہ کے لئے روانہ ہوں گے۔