پی ٹی آئی مارچ: راوی پل ،جی ٹی روڈ بند، سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں

0
59

لاہور میں پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے پیش نظر سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں۔

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی مارچ ، کارکنان کو روکنے کے لیے لاہور میں راوی پل کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے اور پل پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے شاہدرہ اور راوی پل پرکنٹینر لگنے کی وجہ سے بس سروس معطل کی گئی اس کے علاوہ جی ٹی روڈ پر دونوں اطراف کی ٹریفک روک دی گئی ہے۔

لال حویلی، پولیس چھاپے کے دوران رکن اسمبلی گرفتاری سے بچنے کیلئے پچھلے گیٹ سے فرار

راوی پل بند ہونے کے باعث شہری موٹر سائیکل کشتی پر رکھ کر راوی پل عبور کرنے پر مجبور ہیں جب کہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے کشتی والوں نے ریٹ بڑھا دیے ہیں لاہورمیں شاہدرہ سے گجومتہ چلنے والی میٹرو بس سروس بھی جزوی معطل کر دی گئی-

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتاری ،نظر بندی سمیت دیگر اقدامات کی حتمی منظوری آج وزارت داخلہ دے گی-

معیشت اورعوام کوبچانےکےلیےریڈلائن لگانے کا وقت آگیا ہے،مریم اورنگزیب

دوسری جانب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کو روکنے کا فیصلہ کرلیا ہے وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکا جائے گا اور ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائےگا جب کہ ہر غیرقانونی کام کا راستہ روکا جائے گا۔

عوام کی حفاظت اور تحفظ یقینی بنایا جائیگا، امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کےخلاف کارروائی کی جائے گی، کسی قسم کے تشدد یا اشتعال انگیزی پرقانون حرکت میں آئے گ دھرنے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلوں پرمن وعن عملدرآمد ہوگا اور مفاد عامہ کیلئے تمام راستے کھلے رکھیں گے۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 25 مئی کو اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کیا ہے جس کےبعد پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

Leave a reply