تحریک انصاف میں بھی تبدیلی آ گئی، سنٹرل فنانس بورڈ کی تشکیل نو

0
23

تحریک انصاف میں بھی تبدیلی آ گئی، سنٹرل فنانس بورڈ کی تشکیل نو

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی حکمران جماعت تحریک انصاف نے8 رکنی سنٹرل فنانس بورڈ تشکیل دے دیا۔ فنانس بورڈ پارٹی چیئرمین وزیراعظم عمران خان کی منظوری سے تشکیل دیا گیا۔

اس سلسلہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اﷲ خان نیازی کی جانب سے نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق 8 رکنی سنٹرل فنانس بورڈ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق، پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عامر محمود کیانی، سیکرٹری فنانس سراج احمد، سینئر نائب صدر ارشد داد، ارباب شیر علی، نسیم الرحمن، عاطف خان اور جمال انصاری شامل ہیں.

سنٹرل فنانس بورڈ تحریک انصاف کے مالیاتی معاملات کو دیکھے گا، بورڈ کی منظوری وزیراعظم عمران خان نے دی ہے.

Leave a reply