دہشت گردی یا سیاسی دشمنی :پی ٹی آئی ایم پی اے سعید آفریدی کے دفتر کے باہردستی بم اوربارود موجود

کراچی:دہشت گردی یا سیاسی دشمنی :پی ٹی آئی ایم پی اے سعید آفریدی کے دفتر کے باہردستی بم اوربارود موجود ،اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے جنرل سیکریٹری سعید آفریدی کے دفتر کے باہر بارود کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔

سعید آفریدی کا کہنا ہے کہ میں نے اس حوالے سے پولیس کو اطلاع کردی ہے، میرے دفتر کے باہر تین دستی بم موجود ہیں۔واضح رہے کہ سعید آفریدی کا دفتر پٹھان کالونی کے علاقے میں واقع ہے۔اس علاقے میں پہلے بھی دہشت گردی کے واقعات پیش آچکے ہیں

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ 2دستی بم گٹر کے نزدیک اور 1سعید آفریدی کے دفترکے باہر موجود تھا۔ پولیس نے دستی بموں کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Comments are closed.