تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

0
110
supreme

تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بیرسٹر گوہر علی خان نے آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی،سپریم کورٹ سے الیکشن ترمیم ایکٹ کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے،سلمان اکرم راجہ کی وساطت سےآرٹیکل 184/3 کی درخواست سپریم کورٹ کیں دائر کردی گئی،تحریک انصاف درخواست میں وفاق اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے،تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 میں کی گئی دوسری ترمیم کو آئین کے متصادم ہے،درخواست پر فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے روکا جائے،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو الاٹ کرنے کی ہدایت کی جائے،

واضح رہے کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا ہے،دوسری جانب اپوزیشن نے اس بل کو غیر جمہوری اور انتخابی عمل میں مداخلت قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بل حکومت کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی راہ ہموار کرنے کی کوشش ہے اور وہ اس کے خلاف بھرپور احتجاج جاری رکھیں گے۔بل کی منظوری کے بعد سیاسی حلقوں میں تناؤ بڑھ گیا ہے اور دونوں جانب سے بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔ اپوزیشن نے اس بل کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا عندیہ دیا ہے جبکہ حکومتی ارکان نے اسے انتخابی اصلاحات کے لیے اہم قدم قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے گزشتہ اجلاس میں بلال اظہر کیانی نے انتخابات ایکٹ میں ترمیم کرنے کا بل پیش کردیا تھا،اسپیکر نے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیاتھا،قائمہ کمیٹی نے بھی بل منظور کر لیا تھا،انتخابات ایکٹ 2017 میں ترمیم کے بل” انتخابات دوسری ترمیم بل”کے نکات سامنے آ گئے ہیں، بل کے مطابق کامیاب آزاد امیدوار کی جانب سے سیاسی جماعت میں شمولیت کی رضامندی ناقابل تنسیخ ہوگی،اگر کوئی جماعت مجوزہ مدت کے اندر مخصوص نشستوں کے لئے فہرست جمع کرانے میں ناکام رہتی ہے تو وہ نشستوں کی کوٹے کے لئے اہل نہیں ہوگی،الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 میں 2 ترامیم متعارف کرائی جارہی ہیں، پہلی ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 66 اور دوسری ترمیم الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 104 میں متعارف کروائی گئی ہے، پہلی ترمیم میں کہا گیا ہے کہ اپنی کسی سیاسی جماعت سے وابستگی کا اقرار نامہ تبدیل نہیں کیا جاسکتا،دوسری ترمیم میں کہا گیا ہے کہ جس پارٹی نے مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن کو نہ دی ہو اسے مخصوص نشستیں نہیں دی جاسکتیں،ترمیمی ایکٹ 2024 کے مطابق یہ دونوں ترامیم منظوری کے بعد فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی۔

میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

Leave a reply