فارن فنڈنگ کیس، پی ٹی آئی نے فیصلہ روکنے کی درخواست کی دائر

0
28
ecpkhan

الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیس کی سماعت ہوئی

پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے درخواست گزار اکبر ایس بابر قانونی ٹیم کے ہمراہ الیکشن کمیشن پیش ہوئے ،انور منصور نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی یہ کیس زیر سماعت ہے پی ٹی آئی وکیل نے کیس کا فیصلہ روکنے کی درخواست الیکشن کمیشن میں دائر کردی، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی درخواست پر آج فیصلہ کر دیں گے،اکبر ایس بابر کے وکیل نے درخواست مسترد کرنے کی استدعا کر دی،چیف الیکشن کمشنر نے اکبر ایس بابر کے وکیل کو بات کرنے سے روک دیا ، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر ضرورت ہوئی تو آپ کو سن لیں گے،

الیکشن کمیشن،پی ٹی آئی مبینہ ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی ،وکیل انور منصور نے کہا کہ اسکروٹنی کمیٹی نے کہا کہ فنڈز کا فارنزک تجزیہ کیا،کیس کو فارن فنڈنگ کہنا ہی غلط تھا،کہا گیا پی ٹی آئی فارن فنڈڈ پارٹی ہے پی ٹی آئی کے خلاف سیاسی بنیاد پر کیس بنایا گیا،جب تک یہ جماعت کے اندر تھے تب تک سب ٹھیک تھا،

الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد اکبر ایس بابر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی وکلا نے کہا کہ کل دلائل مکمل کرلیں گے ،آٹھ سال بعد پی ٹی آئی نے گزارشات ختم کرنے کی بات کی ہمیں موقع دیا جائے گا کہ ان کے جوابات دے سکیں ،پی ٹی آئی کو ہائی جیک کیا گیا اور کپتان ہائی جیکرز کیساتھ مل گیا ،کیس اس لیے دائر کیا کہ کالی بھیڑوں کو بے نقاب کیا جائے عمران خان کو پارٹی بچانی ہے تو پیچھے ہونا پڑے گا ، پارٹی کی تشکیل نو میں ہی بقا ہے

قبل ازیں الیکشن کمیشن میں اسد عمر اور عمران خان کو ڈی ایم او کی جانب سے جرمانے کیس کی سماعت ہوئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور اسد عمر کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے ،معاون وکیل نے کہا کہ معاملہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا ہے، الیکشن کمیشن کیس ملتوی کرے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو کوئی سخت فیصلہ کرنے سے روکا ہوا ہے، چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیس کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے کیس سے کیا تعلق ہے؟ڈی ایم او کے جرمانے کے خلاف الیکشن کمیشن میں اپیل پر سماعت ہورہی ہے،لا افسر الیکشن کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا گزشتہ سماعت کا فیصلہ پڑھ کر سنایا، چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن میں زیر سماعت کیسز مختلف ہیں، الیکشن کمیشن آپ کو سزا تو نہیں دے رہا جو اسلام آباد ہائیکورٹ کا حوالہ دے رہے ہیں،الیکشن کمیشن جرمانے کے خلاف اپیل منظور یا مسترد کرے گا،آج اپیل واپس لے لیں تو الیکشن کمیشن معاملہ ختم کر دیتا ہے، آرڈر میں لکھیں گے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اور الیکشن کمیشن کا معاملہ الگ ہے،الیکشن کمیشن کئی بار کہہ چکا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کیس کے باعث معاملہ لٹکا نہیں سکتے،آئندہ سماعت پر دلائل نہ دیئے گئے تو الیکشن کمیشن فیصلہ سنا دے گا،الیکشن کمیشن نے دن رات حلقہ بندیوں کے کیس سننے ہیں، الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 21 جون تک ملتوی کردی

ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ ایک ماہ میں فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ سنایا جائے تا ہم پی ٹی آئی دوبارہ عدالت پہنچی گئی اور اس فیصلے کو چیلنج کر دیا جس پر عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا، اور پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے ریلیف ملا

اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کے پیچھے کرپشن اور فارن فنڈنگ کیس کا خوف ہے،آصف زرداری

صدر مملکت نے وزیراعظم کو خط کا "جواب” دے دیا

فارن فنڈنگ کیس،باہر سے پیسہ آیا ہے لیکن وہ ممنوعہ ذرائع سے نہیں آیا،پی ٹی آئی وکیل

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

عمران خان اگلے سال الیکشن کا انتظار کریں،وفاقی وزیر اطلاعات

فارن فنڈنگ کیس،اسکروٹنی کمیٹی رپورٹ میں معلومات قابل تصدیق نہیں ،وکیل

Leave a reply