حکومت نے پی ٹی ایم کے خلاف بڑی کاروائی کا عندیہ دے دیا، فردوس عاشق اعوان کی اہم گفتگو

0
34

وزیر اعظم پاکستان کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ ہونا افسوس ناک ہے. کچھ لوگ بین الاقوامی قوتوں کےآلہ کاربن گئے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ پاکستان کی سلامتی کے ساتھ کھیلنےکی اجازت نہیں دی جائےگی.
ریاست کےخلاف پروپیگنڈا کرکےلوگوں کو گمراہ کیاجارہاتھا. حملہ کرنے والے گروہ کو بےنقاب کریں گے، قانون بھی حرکت میں آئےگا. حکومت کا ا یکشن آئین اور قانون کے مطابق ہوگا، عوام ان گروہوں سےلاتعلقی کا اظہارکرکے پاک فوج کےشانہ بشانہ کھڑےہوں گے.

انہو‌ں نے کہاکہ حملہ آوروں نے ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث افراد کوچھڑانے کی کوشش کی . قبائلی عوام کوقربانیوں کےثمرات ملنے کا وقت آ گیا ہے. وزیراعظم نےقبائلی عوام کے زخموں پر مرہم رکھاہے. واضح رہے کہ پی ٹی ایم کے کارندوں نے میران شاہ میں پاکستانی فوج کی چیک پوسٹوں‌پر حملہ کر کے پانچ جوانوں‌کو زخمی کر دیا جس کے بعد متعدد پی ٹی ایم اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تین حملہ آور مارے گئے ہیں.

Leave a reply