عمران خان نے چیئرمین نیب کیخلاف قانونی کاروائی کا آغاز کردیا

0
173

نیب کی جانب سے عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری اور غیر قانونی وارنٹ کا اجراء جبکہ چیئرمین تحریک انصاف کی جانب سے چئیرمین نیب کیخلاف بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کردیا، چئیرمین نیب لفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد کو 15 ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا. نوٹس چیئرمین تحریک انصاف کے وکیل ابوذر سلمان نیازی کی جانب سے بھجوایا گیا.

نوٹس کے مطابق عمران خان کے وارنٹ گرفتاری یکم مئی کو چھٹی کے روز جاری کیے گئے، وارنٹ جاری ہونے کے بعد ان کو 8 روز تک خفیہ رکھا گیا، عمران خان کو 9 مئی کو رینجرز کے ذریعے ایک دہشتگرد یا کالعدم تنظیم کے رکن کی طرح گرفتار کیا گیا، وارنٹ گرفتاری نیب آرڈیننس کی دفعہ 24 کے مطابق غیر قانونی تھے، قانونی تقاضے کے مطابق عمران خان کو بار بار نوٹسز نہیں بھجوائے گئے.

نوٹس میں مزید کہا گیا کہ نیب انکوائری کو تفتیش میں خفیہ طور پر تبدیل کر دیا گیا، نیب قانون کے سیکشن 13 کے مطابق انکوائری کو تفتیش میں تبدیل کرتے وقت ملزم کو آگاہ کرنا لازم ہے ، سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دیا، جبکہ چیئرمین نیب نے عمران خان کے بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی ہے، چیئرمین نیب نے دانستہ طور پر غیر قانونی کارروائی کی جس سے ان کی بدنیتی واضح ہے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛
آئین کا تحفظ ہمارے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔ چیف جسٹس
100 واں ڈے،پی سی بی نے بابر اعظم کی فتوحات کی فہرست جاری کر دی
لندن میں نواز شریف کے نام پرنامعلوم افراد نے تین گاڑیاں رجسٹرکرالیں،لندن پولیس کی تحقیقات جاری
بینگ سرچ انجن تمام صارفین کیلئے کھول دیا گیا
انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
ووٹ کا حق سب سے بڑا بنیادی حق ہے،اگر یہ حق نہیں دیاجاتا تو اس کامطلب آپ آئین کو نہیں مانتے ,عمران خان
سعیدہ امتیاز کے دوست اورقانونی مشیرنے اداکارہ کی موت کی تردید کردی
نوٹس کے مطابق بدنیتی کی صورت میں چیئرمین نیب کو قانونی کارروائی سے کسی قسم کا تحفظ یا استثنا حاصل نہیں ہے، چیئرمین نیب فوری طور پر چیئرمین تحریک انصاف سے غیرمشروط معافی مانگیں، لفٹیننٹ جنرل (ر) نزیر احمد تحریک انصاف کو 15 ارب بطور ہرجانہ ادا کریں، چیئرمین نیب نے معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی آگے بڑھائیں گے.

Leave a reply