تحریک انصاف نے بداخلاقی اور بد تہذیبی کی تمام حدود پار کر لی ہیں سینیٹرسحر کامران

0
30
تحریک انصاف نے بداخلاقی اور بد تہذیبی کی تمام حدود پار کر لی ہیں سینیٹرسحر کامران

سینیٹرسحر کامران کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نے بداخلاقی اور بد تہذیبی کی تمام حدود پار کر لی ہیں-

باغی ٹی وی : وزیراعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیپلزپارٹی کے رہنما قادر مندو خیل کے درمیان کرپشن کے الزامات پر نجی چینل ایسپریس کے پروگرام میں تلخ کلامی ہوگئی تھی –

نجی چینل کے شو میں مسلم لیگ نون کی رہنما عظمیٰ بخاری بھی شریک تھیں، میزبان فردوس عاشق اعوان اور قادر مندوخیل کو چُپ کرواتے رہے لیکن وہ دونوں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کرنے سے باز نہیں آئے۔

پروگرام میں فردوس عاشق اور قادر مندوخیل میں نوک جھونک اس نہج پر پہنچ گئی تھی کہ میزبان کو وقفہ لینا پڑا۔

فردوس عاشق اور قادر مندوخیل کی اس لڑائی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے سینیٹر سحر کامران نے کہا کہ ‏یہ انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت واقعہ ہے،اس پست زبانی اور طرزعمل پہ قانونی کاروائی ہونی چاہیے۔


انہوں نے کہا کہ ‏گالی گلوچ اور دست درازی کسی بھی طرح نظرانداز نہیں کی جاسکتی۔

واضح رہے کہ اس لڑائی کے حوالے سے فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹر پع وضاحتی بیان شئیر کیا انہوں نے لکھا کہ جاوید چوہدری صاحب کے ٹی وی شو میں پیپلزپارٹی کے قادر مندوخیل کے ساتھ ہونے والی بحث میں تصویر کا ایک رخ دکھایا جارہا ہے قادر مندوخیل کی غلیظ زبان اور گالیوں کو اس ویڈیو کا حصہ نہ بنا کر یکطرفہ پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے-

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سیاسی مکالمے سے ہٹ کر مندوخیل کی جانب سے میرے والد اور مجھےغلیظ گالیاں بکی گئیں۔ ایسے بدتہذیب افراد کا سیاست اور اخلاقیات سے کوئی تعلق نہیں۔ یہ لوگ سیاست اور معاشرے کے چہرے پر بدنما دھبے ہیں قادر مندوخیل کے اس رویے اور عمل کے خلاف جلد قانونی چارہ جوئی کی جائیگی! ایکسپریس ٹی وی سے درخواست ہے کہ معاملے کی مکمل ویڈیو سامنے لائیں-

قادرمندوخیل انتہائی بداخلاق اوربدتمیزشخص،اس نےجو گالیاں دیں وہ قوم کےسامنےآنی چاہیں:فردوس عاشق اعوان

Leave a reply