لاہور: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) نے پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم) کی اتحادی حکومت کی کارکردگی پر وائٹ پیپر جاری کر دیا۔
باغی ٹی وی : پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق تحریک انصاف حکومت نے کورونا وبا کے باوجود ساڑھے تین سال کی قلیل مدت میں لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 11 س فیصد ے زائد کی گروتھ کا ریکارڈ قائم کیا لیکن پی ڈی ایم نے دیگر شعبوں کی طرح یہاں بھی 16 ماہ میں 11 فیصد گروتھ سے بڑھتی والی لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کو 8 فیصد کمی کے دہانے پر لا کھڑا کیا۔
ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم نے 16 ماہ میں اچھی بھلی چلتی معیشت کو تباہی کے دہانے پر لاکھڑاکیا، پی ڈی ایم حکومت نے 16 ماہ میں بیرونی قرض میں تقریباً 20 کھرب روپے کا اضافہ کیا، مہنگائی نے قوتِ خرید ختم کر دی اور غربت کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہوا، اس کے علاوہ پاکستانی روپیہ تقریباً 122 درجے تک کی بدترین بے قدری کا شکار ہوا۔
صیہونی فوج کی غزہ کے اسپتال سے فلسطینیوں کے انخلا میں تعاون کی پیشکش
https://x.com/PTIofficial/status/1723615762978422816?s=20
پی ٹی آئی ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی نے2018 میں حکومت سنبھالی تو معیشت بدترین بحران کا شکار تھی، ن لیگ کی نااہلی کی بدولت 1.6 کھرب روپے کا گردشی قرضہ ملا جبکہ پی ٹی آئی کو 1.4 کھرب تک کی سالانہ کپیسٹی پیمنٹس ورثے میں ملی۔
https://x.com/PTIofficial/status/1723611906940739953?s=20
پی ٹی آئی کے وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ 2018 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 19.2 ارب ڈالر، زرمبادلہ ذخائر 9.4 ارب ڈالر تھے جبکہ پاکستان کو بیرونی قرض کی ادائیگی کیلئے 32 ارب ڈالر کی فوری فنڈنگ درکار تھی،عمران خان نے کرنٹ خسارے کو کم کرنے اور بیرونی قرض کی ادائیگی کے لئے دوست ممالک سے غیر ملکی قرضوں کے حصول کی ہر ممکن کو شش کی-
ن لیگی وفد کی پیرپگاڑا اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات
وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے کورونا وبا سے قابل ستائش طریقے سے نمٹنے پر ورلڈ بینک نے پاکستان کو کووڈ سے بہترین مقابلہ کرنے والے سرفہرست تین ممالک میں شامل کیا، کورونا کے باوجود زراعت، تعمیرات اور صنعت کے شعبوں میں سرمایہ کاری ہوئی، پی ٹی آئی نے کموڈٹی سپر سائیکل کے باعث عالمی سطح پر ہونے والی بلندترین مہنگائی سے قوم کو محفوظ رکھتے ہوئے شرح مہنگائی کو 12.7 فیصد تک محدود رکھا۔
جاری وائٹ پیپر میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی نے حکومت کے تیسرے اور چوتھے سال میں 6 فیصد شرح نمو حاصل کی،2007 کے بعد پی ٹی آئی واحد حکومت ہے جس نے مسلسل 2 سال6 فیصد کی رفتار سے ترقی کی، 2022 میں زرعی ترقی کی شرح 4.4 فیصد رہی جو 2005 کے بعد بلند ترین ہے، پی ٹی آئی کی 3.5 سالہ حکومت کے دوران اوسط شرح نمو 5.7 فیصد رہی۔