عمران خان کی چوری ثابت ہوگئی، لانگ مارچ آسان کام نہیں ہے. وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف
وفاقی وزیرمیاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ لانگ مارچ آسان کام نہیں ہے، پی ٹی آئی پتوں کی طرح بکھر جائے گی، عمران خان کی چوری ثابت ہوگئی ہے اس پر کرپشن کے باقی کیسز بھی سامنے آنے چاہئیں اور اس شخص کو جیل میں ہونا چاہئے ۔ وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل پر تعزیت کا اظہارکیا اورکہا کہ ان کے قتل کی ہر سطح پر تحقیقات کرانے کو تیار ہیں اور مرحوم کے اہلخانہ کے ساتھ ہرممکن تعاون کریں گے ۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو اپیل تک کی سہولت نہیں مل سکی جبکہ 22 سال تک عمران لاڈلے کو پروان چڑھایا جاتا رہا مگر انہیں نتیجہ نہ مل سکا۔ انہوں نے کہا کہ 22 سال تک نواز شریف کی جماعت کو توڑنے کی کوشش کی جاتی رہی مگر پھر بھی نہ توڑا جاسکا، نواز شریف نے جو آواز اٹھائی وہی آواز آج ان سے اختلاف کرنے والی شخصیات بلند کررہی ہیں، 22 سال سے بے لگام شخص اداروں اور شخصیات پر حملہ آور ہوتا رہا ہے ، اس شخص کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے.
مزید یہ بھی پڑھیں؛ ملک بھر میں انسدادِ پولیو مہم آج سے شروع، ڈھائی کروڑ بچوں کو قطرے پلائے جائیں
عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی
وزیراعظم شہبازشریف آج پاکستان سے سعودی عرب چلے جائیں گے
پاکستانی ائیرلائنز کی یورپ میں بحالی؛ یورپی کمیشن نے پی سی اے اے حکام کو تکنیکی میٹنگ کے لیے مدعو کرلیا
انہوں نےمزید کہا کہ اگر انصاف دینے والوں کو انصاف نہ ملے تو ہم جیسوں کا کیا حال ہوگا۔ ان کے مطابق؛ لانگ مارچ آسان کام نہیں ہے ، اس سے پی ٹی آئی پتوں کی طرح بکھر جائے گی ، اس شخص کے کرتوت ایسے ہیں کہ یہ لانگ مارچ کرتے ہوئے سڑکوں کی بجائے جیل کی سلاخوں کے پیچھے نظر آئے گا ، ملک کی 75 سالہ تاریخ میں یہ پہلا سویلین ہے جس پر کرپشن اورچوری ثابت ہوچکی ہے. انہو ں نے کہا کہ ثاقب نثار اسے صادق اور امین کہتا تھا ، اس کے ان الفاظ سے ہماری دینی جذبات مجروح ہوتے ہیں ، آج اس صادق اور امین پر تھوڑی سی چوری ثابت ہوگئی ہے ، منی لانڈرنگ کا کیس ابھی باقی ہے ، اس پر کرپشن کے اورکیسز بھی سامنے آنے چاہئیں اور اسے جیل میں ہونا چاہئے ۔