پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق بیان
پی ٹی آئی رہنماء خرم شیر زمان کا سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے سے متعلق بیان
انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ منت ترلے دھونس دھمکی میں ناکامی کے بعد پی ڈی ایم کانیاڈرامہ شروع ہوچکا ہےتینوں جماعتوں کی منافقت ہر گزرتے دن کے ساتھ عیاں ہورہی ہے،
اوبن بلیٹ، انتخابی اصلاحات اور اوورسیز پاکستانیوں کے دشمنوں کو قوم پہچانتی ہے، پی ڈی ایم اپنی ذاتی مفادات کے خول میں قید ہے،
پی ڈی ایم کا عروج و زوال نیب مقدمات، پیشیوں اور این آر او سے جڑا ہے.پی ڈی ایم کا اچار جان لے کہ نئے پاکستان میں قانون ان کے گھر کی لونڈی نہیں ہے،
کرپٹ ٹولے نے عوام کو کنگال کیا اور اپنی جائیدادیں بنائیں، ان کے مقدر میں بھٹکنا لکھا ہے،ڈھونگیوں کے جلسوں سے حکومت کو فرق نہیں پڑھتا،
عمران خان اپوزیشن کے سامنے چٹان ہے،انشاللہ کشمیر انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کامیاب ہوگی.