بہت ہو گئی امریکی مخالفت، عمران خان کا قریبی ساتھی امریکی سفارتخانے پہنچ گیا

0
22
Imran Khan

بہت ہو گئی امریکی مخالفت، تحریک انصاف کا رہنما امریکی سفارتخانے پہنچ گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کے خلاف تحریک انصاف کا بیانیہ زمین بوس، تحریک انصاف کے رہنما امریکی سفارتخانے پہنچ گئے اور امریکی سفیر سے ملاقات کی،

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ہوئی ہے، فواد چودھری امریکی سفارتخانے میں گئے اور انکی امریکی سفیر سے ملاقات سفارتخانے میں ہوئی ، ملاقات تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کی خواہش پر ہوئی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی، میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور امریکی سفیر کے مابین یہ ملاقات آج دن کو تین سے چار بجے کے درمیان ہوئی،

ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ تحریک انصاف امریکہ کے خلاف تحریک چلا کر اب یوٹرن لے رہی ہے او رایک بارپھر اقتدار میں آنے کے لئے اب شاید امریکہ سے مدد مانگ رہی ہے،سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خاتمے کو امریکی مداخلت قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ کمزور ملکوں کی حکومتوں کو گرا کروہاں اپنی مرضی کی حکومتیں لاکرپھر ان کے ذریعے اپنے مقاصد پورے کرتاہے،عمران خان نے یہ ایک بیانیہ قوم کےسامنے رکھا تھا ،مگراب امریکی سفیر سے تحریک انصاف کے رہنما کی امریکی سفارتخانے میں ملاقات کے بعد یہ نظرآرہا ہے کہ عمران خان کے رویے میں لچک آرہی ہے یا پھر اب انہوں نے امریکہ سے کرسی کے لئے مدد مانگنا شرورع کر دی ہے، ہر جلسے میں ایاک نعبد و ایاک نستعین سے تقریر شروع کرنے والے عمران خان ایسے لگتا ہے کہ اب امریکہ کے سامنے جھکنے کے لئے تیار ہیں،

سابق امریکی سفیر سے عمران خان خود ملاقات کر چکے ہیں، جبکہ امریکی سفیر سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وزیراعلیٰ پنجاب کی بھی ملاقاتیں ہو چکی ہیں،  خیبر پختونخواہ حکومت نے امریکی امداد بھی قبول کی ہے ۔ اس امداد پر عمران خان پر تنقید کی گئی تا ہم وہ خاموش رہے۔ اب  امریکیوں سے رابطے۔امداد کی قبولیت نے عمران خان کے امریکہ مخالف بیانیہ کو زمین بوس کر دیا ہے

دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے

جب "باپ” ساتھ چھوڑ جائے گا تو پھر بچوں کی کیا جرات کہ وہ ساتھ رہیں

خاندان میں اختلافات، چودھری شجاعت نے بڑا سرپرائز دے دیا

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات

Leave a reply