کراچی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ارسلان تاج کو گرفتار کر لیا۔
باغی ٹی وی: پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری کراچی ارسلان تاج کو ان کی رہائش گاہ گلشن اقبال سے گرفتار کیا گیا ہے ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا۔
پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کے گھر تین پولیس کی گاڑیاں آئیں جس میں سادہ لباس کپڑوں میں پولیس اہلکار تھے وہ گھر میں داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ بھی کی۔
ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے ارسلان تاج کی گرفتاری کی مذمت کی ہے تاہم سندھ حکومت اور پولیس کی جانب سے کوئی ردعمل نہیں آیا۔
دوسری جانب کراچی میں پولیس کی جانب سے فجر کے اوقات رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا۔
شیخوپورہ: گالیاں دینے پر ملازم کے ہاتھوں کمپنی مالک سمیت 5 افراد قتل
ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پولیس کی جانب سے راجا اظہر کی فیملی کو ہراساں کیا گیا کراچی پولیس کے چھاپے کے وقت ایم پی اے راجا اظہر گھر پر موجود نہیں تھے۔
دوسری جانب عمران خان کی جانب سے آج ریلی نکالنے کے اعلان کے بعد پنجاب حکومت نے لاہور میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ر ینجرز کو طلب کر لیا، ریلیاں نکالنے پر پابندی عائد ہوگی۔