جیل بھرو تحریک،تحریک انصاف کا رہنما گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ نکلا،ویڈیو

0
13
fazal elahi

صدرپی ٹی آئی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کارکنان کو پشاور سینٹرل جیل پہنچنے کی ہدایت

پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہاں جمع ہیں اُنھوں نے جیل جانے کیلئے دستخط کیے ہیں ،انتخابات ہونے تک جیل بھرو تحریک اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رہے گا، انہوں نے ویسے بھی ہمیں گرفتار کرنا تھا تو ہم خود چلے آئے ،

جیل بھرو تحریک ،پی ٹی آئی کارکنوں نے مین جی ٹی روڈ کو بند کر دیا ، پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان گرفتاری دینے سینٹرل جیل کی جانب روانہ ہو گئے،پولیس نے پی ٹی آئی رہنما اور کارکنان کو آگے جا نے سے روک دیا

اینکر سلیم صافی نے پشاور میں گرفتاریوں کے حوالہ سے ایک ویڈیو ٹویٹ کی ہے ساتھ پیغام میں سلیم صافی نے لکھا ہے کہ پشاور میں پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے فضل الہی کا ہزاروں ساتھیوں کے ساتھ جیل بھرو تحریک کے سلسلے میں گرفتاری پیش کرنے کا منظر ۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فضل الہیٰ کارکنان سے خطاب کر رہے ہیں، چند درجن کارکنان موجود ہیں ، خطاب کے بعد فضل الہیٰ گرفتاری دینے کی بجائے بھاگ جاتے ہیں

تحریک انصاف نے کارکنان کی گرفتاریوں کے لئے شیڈول جاری کیا ہے، پنڈی میں جمعہ، ملتان میں ہفتہ، گوجرانوالہ میں اتور اور سرگودھا میں پیر کو پی ٹی آئی کے کارکنان گرفتاریاں دیں گے، پنجاب کے شہر ساہیوال میں منگل کو گرفتاریاں ہوں گی، 22 فروری سے یکم مارچ تک روزانہ 200 کارکن رضاکارانہ گرفتاریاں دیں گے گرفتاریاں نہ ہونے پر کارکن اور ارکان اسمبلی مقررہ مقام پر دھرنا دیں گے

Leave a reply