پی ٹی آئی رہنما افتخار درانی گرفتار
تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کو مبینہ طور پر گرفتار کر لیا گیا ہے
افتخار درانی کو اسلام آباد میں انکے گھر سے گرفتار کیا گیا، تحریک انصاف نے افتخار درانی کی گرفتاری کی خبر کی تصدیق کی اور اسے اغوا قرار دے دیا، افتخار درانی کو گرفتاری کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے
افتخار درانی تحریک کے دور میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ انہوں نے پارٹی کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ کے طور پر بھی کام کیا ،افتخاردرانی نے 2013 میں حکومت خیبر پختونخوا کے محکمہ تعلیم میں مواصلات کے مشیر کے طور پر خدمات انجام دیں
عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ افتخار درانی کو بغیر کسی وارنٹ کے گرفتار کیا گیا ہے،وہ نومئی کے واقعہ میں بھی ملوث نہیں ہے، چنانچہ ہر اس شخص کو غیر قانونی پکڑ دھکڑ اور کریک ڈاؤن وغیرہ کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی تحریک انصاف سے کچھ بھی نسبت ہے۔ (پوری قوم پر) اب یہ واضح ہو جانا چاہئیے کہ پاکستان تحریک انصاف کیخلاف جاری سلسلۂ جبر و استبداد کا 9 مئی کے واقعات سے کچھ بھی تعلّق نہیں بلکہ اس سب میں تحریک انصاف کو کچلنے کیلئے تیار کیا گیا لندن پلان ہی کارفرما ہے
تحریک انصاف کے رہنما افتخار درانی کی نازیبا ویڈیو سامنے آئی ہے
متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ویڈیو لیک
حریم شاہ کے ہاتھ میں شراب کی بوتلیں اور….ویڈیو وائرل
عامر لیاقت رات رو رہے تھے، کہہ رہے تھے میں مر جاؤں گا، ملازم