پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار دی گئیں،گورنر کا نوٹس

0
46
نیو ایئر نائٹ، پولیس ان ایکشن،سال کے پہلے روز ہی 260 مقدمے درج

پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار دی گئیں،گورنر کا نوٹس
لاقانونیت، دہشتگردی، لسانیت اور بدامنی کی ایک اور واردات رونما پی ٹی آئی رہنما، سندھ بلوچستان رائس ملز ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل اور شہری اتحاد لالو رائنک کے صدر قتل کر دیئے گئے

مسلح افراد کی فائرنگ سے پی ٹی آئی رہنما اور رائس مل مالک سخاوت راجپوت جانبحق ہو گئے،سخاوت راجپوت کو قمبر کے علاقے لالو رائنک میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد رائس مل پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے سخاوت راجپوت کو تشویشناک حالت میں لاڑکانہ چانڈکا اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ منتقل کیا گیا ،سخاوت راجپوت زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے،

سخاوت راجپوت پی ٹی آئی کے بانی ممبر اور 2013 کے الیکشن میں پی ٹی آئی ٹکٹ پر الیکشن بھی لڑے، مرحوم نے 2018 میں پی پی کے عامر مگسی کے خلاف بھی الیکشن لڑا تھا ،فائرنگ کے واقعے میں بھتیجا زبیر زخمی بھی ہوا، آج صبح وارہ میں سیلر پر بیٹھے سخاوت راجپوت پر فائرنگ کی گئی،اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کانےواقعے پر افسوس و مذمت کا اظہار کیا ہے، اپوزیشن لیڈرنے سخاوت راجپوت کے ورثاء سے افسوس کا اظہارکیا، حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پولیس ملوث ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائے، سندھ میں پولیس دہندہ کرنے میں مصروف ہے اور عوام ماری جارہی ہے، ایس ایس پی قمبر فہمیدہ سیال کے بعد سخاوت راجپوت کے قاتل بن چکے ہیں، ایس ایس پی قمبر جرائم پیشہ افراد کے سرپرست بنے ہوئے ہیں، سندھ میں امن امان کی صورتحال مکمل خراب ہوچکی ہے،اگر قاتلوں کو جلد گرفتار نہیں کیا گیا تو تحریک انصاف اپنا سخت لائحہ عمل دے گی،

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے قمبر کے علاقے لالو رائنک میں مسلح افراد کی فائرنگ سے سندھ بلوچستان رائس ملز ایسوسی ایشن کے سابق سیکریٹری جنرل اور شہری اتحاد لالو رائنک کے صدر سخاوت راجپوت کے جاں بحق ہونے کا سخت نوٹس لیا ہے، گورنر سندھ نے آئی جی سندھ پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ،گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ مرحوم سخاوت راجپوت پی ٹی آئی کے متحرک رہنما بھی تھے واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے یقینی اقدامات کئیے جائیں۔

خواجہ سرا پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

خواجہ سراؤں کو ملازمتوں میں کوٹہ مقرر کرنے کا مطالبہ سامنے آ گیا

خواجہ سرا کا یہ کام دوسروں کیلئے مشعل راہ ہے،لاہور ہائیکورٹ

سگی بیٹی کو فحش ویڈیو دکھا کر سفاک باپ سمیت 28 افراد نے کیا ریپ

موبائل میں فحش مواد ڈال کر دینے والا دکاندار گرفتار

کوٹی ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان گرفتار

بزدار کے لاہور میں طالبہ کے ساتھ دست درازی،ملزم گرفتار

Leave a reply