پی ٹی آئی نے محسن نقوی کو پنجاب کا نگراں وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

0
79

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا۔فواد چوہدری نے ٹوئیٹر پیغام میں لکھا کہ اس نظام کے خلاف سڑکوں پر جدوجہد کےعلاوہ کوئی راستہ نہیں۔ کارکنان تیاری کریں، عمران خان کی قیادت میں بڑی مہم چلائیں گے۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل تحریک انصاف اسدعمر نے کہا کہ محسن نقوی کی بطورنگراں وزیراعلیٰ تعیناتی آئین سے مذاق کے مترادف ہے، تحریک انصاف فیصلے کیخلاف عوامی احتجاج اور قانونی چیلنج بھی کرے گی۔

خائن کیلئے قرآن کریم میں سخت الفاظ استعمال ہوئے ہیں،چیف جسٹس

دوسری جانب رہنما ق لیگ چوہدری پرویزالہیٰ نے نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کے تقرری سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان کردیا۔ٹویٹر پیغام میں چوہدری پرویزالہیٰ نے لکھا کہ الیکشن کمیشن کا متنازع فیصلہ ہر اصول اور ضابطے کے خلاف ہے۔ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جا رہے ہیں۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید لکھا کہ 25 لاکھ روپے کی پلی بارگین کرنیوالے شخص سے کیسے انصاف کی توقع ہوسکتی ہے۔

ٹیکساس کے پہلے مسلمان قانون سازوں نے صدیوں قدیم قرآن پاک پرحلف اٹھا لیا

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے محسن نقوی کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کرکے محسن نقوی کی بطور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ایک ٹی وی انٹرویو میں چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پنجاب میں اپوزیشن کی طرف سے دیے جانے والے ناموں میں سے ایک نام ایسا بھی جس کا رجیم چینج میں باقاعدہ کردار تھا۔ ان کے مطابق اگر الیکشن کمیشن ایسے کسی شخص کا انتخاب کرتا ہے تو پھر اس فیصلے کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

Leave a reply