پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کیخلاف کریک ڈاؤن

0
352
social media

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے خلاف کریک ڈاون کا آغاز ہو گیا

تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی گرفتاریوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، کئی شہروں سے سوشل میڈیا کے اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے، ان گرفتاریوں‌پر پی ٹی آئی کی قیادت خاموش ہے جس پر پی ٹی آئی کے دیگر سوشل میڈیا ایکٹوسٹ پھٹ پڑے ہیں اور انکا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کی وجہ سے ہی پی ٹی آئی الیکشن جیتی اب جب ہم پر مشکل آئی تو پی ٹی آئی کی قیادت خاموش ہے،

تحریک انصاف کے رہنما ،سابق وفاقی وزیر زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی انٹرنیشنل میڈیا کے کوآرڈینیر احمد جنجوعہ سمیت سوشل میڈیا ٹیم کے تین کارکنان کوحراست میں لیا گیا ہے، پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے فرید ملک، مدثر اور فیضان کو حراست میں لیا گیا ہے اوراس وقت پی ٹی آئی کے پورے میڈیا سینٹر کو ہی نشانہ بنایا جا رہا ہے

ایک صارف کا کہنا تھا کہ عطاء الرحمن، مدثر اور فرید کے بعد تحریک انصاف کے ایک اور سوشل میڈیا ورکر احمد جنجوعہ کو رات گئے اٹھالیا گیا۔ یہ تمام لوگ گزشتہ دو ہفتوں میں اٹھائے گئے۔ متعدد کے اکاؤنٹس ڈی ایکٹو کروائے جارہے۔ تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے سوشل میڈیا ورکرز کے خلاف جاری اس کریک ڈاؤن پر کوئی خاص ری ایکشن بھی نہیں آرہا ہے۔

گرفتاری کا خوف،فون سم مت استعمال کریں،گھروں میں نہ سوئیں، شہباز گل کا سوشل میڈیا ٹیم کو مشورہ
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا کے لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے۔ براہ مہربانی تمام لوگ احتیاط کریں۔ اگلے چند دن اپنے فون میں سم استعمال مت کریں۔ گھر پر نہ سوئیں،ہاں ہمیں اپنے سوشل میڈیا کہ نوجوانوں پر فخر ہے۔ اور قوم آپکی قربانیوں کی قرض دار ہے۔

فیصل خان نے کہا کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ لیڈرشپ جلد سے جلد پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ کے حق میں پریس کانفرنس کریں اور یہ معاملہ سپریم کورٹ میں اٹھائیں۔ یاد رکھیں آج آپ سب اسمبلیوں میں اسی سوشل میڈیا کی وجہ سے ہو

ارسلان بلوچ نے ایکس پر لکھا کہ قیادت سوشل میڈیا ورکرز کو اون تک نہیں کرتی اور ہم لوگ ان لوگوں کی پوسٹیں،انکی میڈیا ٹاک سب پر واہ واہ کر رہے ہوتے ہیں۔

پی ٹی آئی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ شہر بانو نے ایکس پر لکھا کہ سوشل میڈیا کے جن لوگوں کو اغوا کیا جا رہا ہے ان کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے ۔۔۔۔ لیکن لیڈرشپ کی اور بڑے بڑے اکاؤنٹس کی خاموشی سمجھ نہیں آرہی کیا یہ سب ان لوگوں کی مرضی سے ہو رہا ہے

شمس خٹک نے لکھا کہ کل سے اب تک تقریباً 5 پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو اغوا کیا گیا ہے لیکن اب تک وکلاء تنظیمیں انسانی حقوق کی تنظیمیں اور وکلاء تنظیمیں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں کب تک ہم خاموش رہینگے؟

راشد محمود بنگش نے لکھا کہ سوشل میڈیا ورکرز کا۔ٹشو پیپر کی طرح استعمال۔نامنظور ،قیادت کو لائحہ عمل سامنے لانا چاہئیے ۔۔ قیادت کی یہ مجرمانہ خاموشی عمران خان کی۔جدوجہد کو نقصان پہنچانے کے مترادف شمار کی جائے گی.

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کا عندیہ حکومت کی جانب سے دیا گیا تھا،وفاقی وزیر عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر آن لائن ہراسمنٹ اور فیک نیوز کے حوالے سے ایک مہم دیکھنے میں آئی. ایسی مہمات کے حوالے سے حکومت کو تجاویز دی جائیں. آن لائن سمیت ہر قسم کی ہراسمنٹ کا خاتمہ ضروری ہے. آن لائن ہراسمنٹ کے تدارک کے لئے عوام مخصوص اتھارٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں. ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے اس وقت کوئی قانون موجود نہیں. ڈیجیٹل حقوق کے تحفظ کے لئے کام ضروری ہے. سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا اور افواہوں کا تدارک ضروری ہے ،

بھارتی فوجی افسران اور سائنسدان عورتوں کے "رسیا” نکلے

چڑیل پکی مخبری لے آئی، بابر ناکام ترین کپتان

محافظ بنے قاتل،سیکورٹی گارڈ سب سے بڑا خطرہ،حکومت اپنی مستی میں

شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ”

شیر خوار بچوں کے ساتھ جنسی عمل کی ترغیب دینے والی خاتون یوٹیوبر ضمانت پر رہا

مردانہ طاقت کی دوا بیچنے والے یوٹیوبر کی نوکری کے بہانے لڑکی سے زیادتی

پاکستان کی جانب سے دوستی کا پیغام اور مودی کی شرانگیزیاں

پاکستان کرکٹ مزید زبوں حالی کا شکار،بابر ہی کپتان رہے،لابی سرگرم

Leave a reply