پی ٹی آئی علما ونگ کے زیر اہتمام سانحہ کراچی کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی

0
17

پی ٹی آئی علما ونگ کے زیر اہتمام سانحہ کراچی کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا-

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی علما ونگ کے زیر اہتمام سانحہ کراچی کے شہدا کیلئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا گیا-پی ٹی آئی علماء ونگ کے زیراہتمام آستانہ عالیہ عرفانیہ چشتیہ سندر میں ایک مجلس منعقد کی گئی جس میں پی آئی طیارے حادثے میں شہید ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت کی گئی اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا گئی- اور ساتھ ہی کورونا وائرس کی وبا سے نجات اور ملک و پاکستان کی سلامتی اور حفاظت کے لئے بھی دعا کی گئی

واضح رہے کہ 22 مئی 2020جمعۃ الوداع کے دن دوپہر کو لاہور سے کراچی آنے والے قومی فضائی ادارے (پی آئی اے) کی پرواز کراچی میں لینڈنگ سے 30 سیکنڈ قبل حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں97 افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں سے 74 شہدا کی میتیں ان کے ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں جبکہ 23 شہدا کی ابھی تک شناخت جاری ہے

پی آئی اے پائلٹ نے بدتمیزی کے انداز میں سینکڑوں جانوں کی پرواہ کیے بغیر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی ہدایات کو ہوا میں اڑا دیا

پی آئی اے انتظامیہ کے لین دین میں بھاری کرپشن کا انکشاف

Leave a reply