پی ٹی آئی امیدوار اور انکے ساتھیوں کا دریائے جہلم میں ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ

0
28

پی ٹی آئی سدھنوتی حلقہ 5 کے امیدوار صغیر چغتائی اور ساتھیوں کے دریائے جہلم میں ڈوبنے کا واقعہ
پی ٹی آئی راولاکوٹ سے نامزد امیدوار صغیر چغتائی اپنے ساتھیوں سمیت آزاد پتن کی مقام پر دریائے جہلم میں ڈوب گئے۔تفصیلات کے مطابق صغیر چغتائی اپنی الیکشن کمپین کے لیے جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث انکی گاڑی دریائے جہلم میں گر کے ڈوب گئی۔ان کا سکواڈ اور فوٹو گرافر پچھلی گاڑی میں تھے جو کہ بچ گئے۔انکے ساتھ ایک کلٹس گاڑی بھی دریا میں گری ہے۔

پی ٹی آئی رکن سندھ اسمبلی راجہ اظہر کا واقعے پر ریسکیو ٹیموں سے آپریشن تیز کرنے کا مطالبہ،
افسوسناک واقعہ ہے صغیر چغتائی اور ساتھیوں کو مقامی انتظامیہ فوری ریسکیو کرے،صغیر چغتائی اور ساتھیوں کیلئے تمام دوستوں سے دعاؤں کی درخواست کرتے ہیں.
اللہ تعالیٰ صغیر چغتائی اور ان کے ساتھیوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے.

Leave a reply