پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاریخی کامیابی حاصل کرے گی: راجہ شیراز کیانی

0
23

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما اور رکن ریجنل ایڈوائزری کونسل اسلام آباد راجہ شیراز کیانی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کرے گی،  اپوزیشن کی بھاگ دوڑ بتاتی ہے کہ عمران خان آج بھی عوام کا مقبول لیڈر ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 54 کے علاقے سنیاڑی میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر علاقہ کی عوام کثیر تعداد میں موجود تھی، راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اسلام آباد میں شہری اور دیہی تفریق کے بغیر ترقیاتی کام کروائے ہیں اور پہلی دفعہ دیہی اسلام آباد کو بھی شناخت دی گئی ہے

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے بلدیاتی انتخابات کروائے لیکن بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دیے گئے جن سے وہ اپنے مقامی علاقوں میں کام کروا سکتے، ہم با اختیار بلدیاتی نظام لے کر آئے ہیں اور انشاءاللہ ہم اس سسٹم کے تحت انتخابات کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کو بھرپور اختیارات دیں گے تاکہ مقامی مسائل مقامی سطح پر حل ہوں، انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سیاست نہ آنے کا طعنہ دینے والے آج اسے ہرانے کے لیے دن رات بھاگ دوڑ میں لگے ہیں لیکن انشاءاللہ ہمیشہ کی طرح ناکامی ان کا مقدر ہوگی،

راجہ شیراز کیانی نے کہا کہ سنیاڑی سمیت تمام علاقوں کے متاثرین کو ان کا حق دیا جارہا ہے، اسلام آباد کے تینوں منتخب ارکان قومی اسمبلی اسد عمر، علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز نے متاثرین کو حق دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور ہر صورت متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں

Leave a reply