پی ٹی آئی کی اہم شخصیت بچوں سمیت کرونا کا شکار

0
17

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کی دوسری کے بعد تیسری لہر جاری ہے

کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، تحریک انصاف کی اہم شخصیت بچوں سمیت کرونا کا شکار ہو گئی ہے،تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی کنول شوزب اور ان کے تین بچوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آ گئے ہیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کنول شوذب کا کہناتھا کہ پیارے دوستو میرا اور میرے تینوں بچوں حسین شاویز ، محمد حمزہ علی اور زہرہ شوزب کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے ، اس لیے آپ سے درخواست ہے کہ میرے اور میرے بچوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کریں ۔

کرونا کی نئی لہر آنے کے بعد شہریوں کو احتیاط کرنے کی ضرورت ہے کہ شہری ماسک پہنیں اورسماجی فاصلہ برقرارکھیں،شہری غیر ضروری سفرسے گریزکریں اورہاتھوں کوصابن سے دھوتے رہیں،

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی لہر آ چکی ہے، اگر احتیاط نہ برتی گئی تو یہ پورے ملک میں پھیل سکتی ہے۔ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی نئی اقسام داخل ہو چکی ہیں اور یہ نئی اقسام بہت تیزی سے پھیلتی ہیں اگر ہم نے احتیاط کا دامن ہاتھ سے چھوڑ دیا تو یہ لہر پورے پاکستان میں بری طرح پھیل سکتی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ حکومتی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

کورونا کی نئی لہر کے بعد پنجاب میں نافذ پابندیوں اور کاروباری سرگرمیوں کے اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے،محکمہ صحت کے مطابق نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا اور 29 مارچ تک نافذ العمل رہے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں کاروباری مراکز شام 6 بجے بند جب کہ ہفتہ اور اتوار کو کام کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، صوبے کے تمام سرکاری ونجی دفاتر 50 فیصد اسٹاف کے ساتھ کام کی پالیسی پرکاربند ہوں گے۔

Leave a reply