سب دیکھتے رہ گئے،پی ٹی آئی کو الیکشن کمیشن سے بڑا ریلیف مل گیا
الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی انٹراپارٹی انتخابات کیلئے ایک سال کی مہلت کی درخواست منظور کرلی الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو آئندہ برس 13 جون تک انٹراپارٹی انتخابات کرانے کی ہدایت کردی .الیکشن کمیشن نے خط میں کہا کہ پی ٹی آئی پارٹی آئین کے تحت انٹراپارٹی انتخابات ہر 4 سال بعد کرانے کی پابند ہے،پی ٹی آئی کے 2019 کے ترمیم شدہ آئین کے تحت 18 ماہ کے اندر انتخابات کرانے تھے،وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کے باعث انٹراپارٹی انتخابات کیلئے ایک سال کی مہلت مانگی تھی، الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کی درخواست منظور کرتے ہوئے تحریک انصاف کو بڑا ریلیف دے دیا
قبل ازیں الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخوامیں بلدیاتی انتخابات کی تاخیر پر رضامندی کی ذمہ داری ڈالنا حقیقت کے منافی ہے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے صوبائی حکومت سے میٹنگ کر چکا ہے،خیبرپختونخواحکومت کی مارچ میں بلدیاتی انتخابات کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا،بلدیاتی حکومت کے اختتام پر 120 دن میں انتخابات کرانے کا پابند ہیں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کی بلدیاتی انتخابات کی تجویز سے اتفاق نہیں کیا تھا
نوجوان جوڑے پر تشدد کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کے بارے میں اہم انکشافات
لڑکی کو برہنہ کرنیوالے ملزم عثمان مرزا کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا
کیا فائدہ قانون کا، مفتی کو نامرد کیا گیا نہ عثمان مرزا کو،ٹویٹر پر صارفین کی رائے
لڑکی کو برہنہ کرنے کی ویڈیو، وزیراعظم عمران خان کا نوٹس، بڑا حکم دے دیا