پی ٹی ایم کا چیک پوسٹ پر حملہ، وزیر دفاع نے اہم پالیسی بیان جاری کر دیا

0
36

پاکستان کے وزیر دفاع پرویز خٹک نے شمالی وزیرستان چیک پوسٹ پر پی ٹیم ایم کے دہشتگردانہ حملہ سے متعلق اہم پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 5جوانوں کے زخمی ہونے پر سیلف ڈیفنس میں جوابی فائرنگ کی گئی .

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نے کہاکہ حکومت کو قبائلی عوام کی مشکلات کا احساس ہے. ایک گروپ نے چیک پوسٹ پربراہِ راست فائرنگ کی. انہو‌ں نے کہاکہ چیک پوسٹ پر حملہ قابل مذمت ہے. حکومت قبائلی عوام کے معاشی اور سماجی خوشحالی کیلیےپُرعزم ہے .مشتعل ہجوم کو پُرامن طور پر منتشر کرنے کی کوشش کی گئی.

یاد رہے کہ سوموار کے دن انسداد دہشتگردی عدالت نے میران شاہ میں‌ پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کرنے والے پی ٹی ایم کے رہنما علی وزیر کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا ہے. علی وزیر کو آٹھ دن کیلئے تحویل میں دیا گیا ہے. اسی طرح محسن داوڑ‌اور علی وزیر سمیت نو افراد کے خلاف دہشت گردی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ‌کے مطابق گزشتہ روز محسن جاوید داوڑ اور علی وزیر کی قیادت میں پاکستانی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے پانچ اہلکاروں‌کو زخمی کیا گیا تھا جن میں سے ایک جوان شہید ہو گیا. علی وزیر کو بنوں‌کی انسداد دہشت گردی عدالت میں‌پیش کیا گیا جس پر عدالت کے جج نے انہیں‌سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا جس کے بعد انہیں‌ سخت حفاظتی انتظامات کے دوران پشاور منتقل کر دیا گیا ہے.

Leave a reply