پی ڈی ایم کی کشتی اپنے بھنورمیں پھنسی ہے جلد ڈوب جائے گی، سمیر میر شیخ

0
41

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و معروف کاروباری شخصیت سمیر میر شیخ نے کہا کہ پی ڈی ایم کی کشتی اپنے بھنورمیں پھنسی ہے جلد ڈوب جائے گی۔ عوام جان گئے یہ جعلی اتحاد ذاتی مفادات کو پورا کرنے کیلئے تھا تاریخ گواہ ہے بیگم صفدر نے جس کام میں حصہ لیا اس کا انجام بھیانک ثابت ہوا مریم اپنے مفرور بابا کیلئے سیاسی مہروں کی طرح پی ڈی ایم کی جماعتوں کو استعمال کررہی ہیں پی پی چئیرمین بلاول زرداری نے استعفوں پر مریم کے ارمانوں پر پانی پھیرا اور سینیٹ میں یوسف رضا گیلانی کو اپوزیشن لیڈر بنوادیا، سیاسی بہن بھائی وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے چلے تھے اور آخر میں خود ہی لڑپڑے انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کا این آر او کا خواب صرف خواب بن کر رہ چکا ہے، یہ جعلی استعفے اور شوکاز نے عوام کا بہت قیمتی وقت ضائع کیا ہے،پیپلرزپارٹی اور ن لیگ میں سیاسی اداکاروں کی کوئی کمی نہیں پاکستان کو دیمک کی طرح کھوکلا کرنے والے آج ایک دوسرے سے گلے شکوے کررہے ہیں پی ڈی ایم نے جب جب بڑے دعوے کیے ہر بار انہوں نے منہ کی کھائی ہے، بلاول اور مریم اپنے بڑوں کی روایت قائم کیے ہوئے ہیں یہ ایک دوسرے سے کبھی مخلص نہیں ہوں گے پی ڈی ایم کی منفی سوچ کو عوام مسترد کرچکے ہیں بلاول زداری اور مریم کی اپنی کوئی پہچان نہیں ہے، پاکستانی عوام باشعور ہیں قوم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہیں عوام جانتے ہیں عمران خان کے اقتدار کے پیچھے 22 سالہ جدوجہد ہے عمران خان اپنی عوام کو چھوڑکر کبھی غیر ملک میں پناہ نہیں لیں گے عمران خان پاکستان کی ترقی میں اپنا بہترین کردار ادا کررہے ہیں۔

Leave a reply