اسلام آباد ہائیکورٹ: پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین پینشن میں تاخیر پر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے
پی ٹی وی پینشنرز کو پینشن کی ادائیگی میں تاخیر پر وفاق، وزارت اطلاعات اور ایم ڈی پی ٹی وی کو نوٹس جاری کر دیا گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی وی کے 13 پینشنرز کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزاروں کی جانب سے وقاص ملک ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ پینشن اور واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے ریٹائرڈ ملازمین کو شدید مشکلات درپیش ہیں،رمضان کے مہینے میں بھی گزشتہ ماہ کی پینشن ابھی تک نہیں دی گئی،جنوری کی پینشن 17 فروری کو ملی جبکہ فروری کی پینشن ابھی تک نہیں دی گئی، پینشن اور واجبات کی ادائیگی میں تاخیر سے پنشنرز ذہنی اذیت کا شکار ہیں،عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا