پی ٹی وی مینجمنٹ نے راشد محمود سے اپنی غلطی کی معذرت کرلی

0
31

سرکاری ٹی وی (پی ٹی وی ) نیٹ ورک کی انتظامیہ نے راشد محمود کو 620 روپے کا چیک بھیجنے پر اُن سے معافی مانگ لی ہے۔

باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر راشد محمود نے اپنے یوٹیوب چینل کی ایک ویڈیو کا لنک شیئر کیا جس میں اُنہوں نے بتایا کہ 620 روپے کا چیک دینے پر پی ٹی وی نیٹ ورک کی انتظامیہ نے اُن سے معافی مانگ لی ہے۔


ویڈیو میں سرکاری ٹی وی چینل کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ گزشتہ دنوں ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا جس کے بعد ہم راشد محمود سے معافی مانگتے ہیں کیونکہ یہ ہمارے لیجنڈ ہیں اور ہم ان کی بہت عزت کرتے ہیں۔


اُن کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ اس مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کی کوشش کررہا ہے اور ہم نے راشد محمود صاحب سے بھی درخواست کی ہے وہ ہماری معافی قبول کریں۔

دوسری جانب راشد محمود نے اپنے خیالا ت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے ساتھ موجود یہ مینجر اور پروڈیوسر میرے بچوں کی طرح ہیں یہ سارے کے سارے لوگ میرے دل کے پاس ہیں اور میرا یہ احتجاج ان کے خلاف نہیں بلکہ اس ادارے کے سسٹم کے خلاف تھا کہ آخر کون ہے جو یہ سسٹم چلا رہا ہے۔

راشد محمود نے شدید غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’اس ادارے کا سسٹم چلانے والوں کو مجھے 20 ہزار روپے دیتے ہوئے تکلیف ہو رہی ہے اور اُسی ٹیم کے دوسرے لوگوں کو دو، دو لاکھ روپے دیے جا رہے ہیں۔

سینئر اداکار نے کہا کہ اور یہاں میرے پاس ایک نہیں سینکڑون مثالیں موجود ہیں میں جب چاہوں سب کے نام سامنے لاسکتا ہوں۔

اُن کا کہنا تھا کہ 620 روپے کا چیک سیدھا میرے کلیجے پر جاکر لگا ہے مجھے بہت تکلیف ہوئی ہے جو میں بیان بھی نہیں کرسکتا ہوں ایسا لگا کہ میری برسوں کی محنت کو روند دیا گیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اس سب کے بعد مینجمنٹ کے لوگوں نے مجھ سے معافی مانگی اور میں اپنے ان سب بچوں کی معافی قبول کرتا ہوں لیکن میرے اندر موجود راشد محمود یہ معافی قبول نہیں کر رہا ہے۔

راشد محمود کا مزید کہنا تھا کہ اب چونکہ میرے ان بچوں نے مجھ سے معافی مانگ لی ہے تو میرے تمام گلے شکوے دور ہوگئے ہیں اور اس معافی کو قبول کرنے کی ایک وجہ پاکستان ٹیلیوژن نیٹ ورک ہے کیونکہ اس ادارے کے نام کے ساتھ پاکستان جُڑا ہوا ہے اور میں ہر اُس چیز کے آگے اپنی مفادیت کو چھوڑ دوں گا جہاں پاکستان کا نام ہوگا۔

انہوں نے کہا پی ٹی وی میرا مدر انسٹیٹیوٹ ہے اس سے مجھے شناخت ملی اور مینجمنٹ کے سارے میں لاڈلے میرے بچے ہیں-

آخر میں اداکار نے اپنے تمام مداحوں اور چاہنے والوں کی محبت کا شکریہ ادا کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سرکاری ٹی وی چینل نے راشد محمود کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر صرف 620 روپے کا چیک دیا تھا جس کے بعد راشد محمود نے سرکاری ٹی وی چینل پر مزید کام نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

راشد محمود کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی چینل نے 620 روپے کا چیک بھیج کر میری سالوں کی خدمات کی تضحیک کی ہے۔

سینئر اداکار کو محرم الحرام میں مرثیہ پڑھنے پر سرکاری ٹی وی چینل کی جانب سے صرف 620 روپے کا چیک دینے پر گلوکار علی ظفر اور اداکارشمعون عباسی کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار بھی کیا گیا تھا۔
https://www.youtube.com/watch?v=qNJ8Csvoebc&feature=youtu.be

علی ظفر نے بھی سینئیر اداکار راشد محمود کے حق میں آواز بُلند کر دی

اداکار شمعون عباسی کا سینئیر اداکار راشد محمود کو 620 روپے کا چیک دینے پر پی ٹی وی پر برہمی کا اظہار

سینئیر اداکار راشد محمود کاشمیری کا پی ٹی وی پر کام نہ کرنے کا اعلان

Leave a reply