’پب جی‘گیم پرپابندی عائدکردی،چند دن پہلےمبشرلقمان نےنوجوان نسل کوبچانےکےلیے’پب جی‘گیم پرپابندی کا مطالبہ کیا تھا

اسلام آباد :’پب جی‘ گیم پر پابندی عائد کردی گئی ،چند دن پہلے مبشرلقمان نے نوجوان نسل کوبچانے کےلیے’پب جی‘ گیم پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کردی۔
پی ٹی اے کے مطابق معاشرے کے مختلف طبقات کی جانب سے آن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی اے کو ’پب جی‘ کے حوالے سے متعدد شکایات موصول ہوئیں جن کے مطابق یہ گیم وقت کے ضیاع اور عادی بنانے کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی اس کھیل کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حالیہ میڈیا رپورٹس کے مطابق ’پب جی‘ گیم سے منسوب خودکشی کے معاملات بھی سامنے آئے ہیں۔
اِس ضمن میں لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی اے کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ اس معاملے کو دیکھیں اور شکایت کرنے والوں کی سماعت کے بعد اس معاملے کا فیصلہ کریں لہٰذا اس معاملے پر 9 جولائی 2020 کو سماعت کی جارہی ہے۔اتھارٹی نے مذکورہ آن لائن گیم کے حوالے سے عوام کی جانب سے آراء کی طلبی کا بھی فیصلہ کیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں پب جی گیم کھیلنے سے منع کرنے پر 18 سالہ نوجوان نے پھندا ڈال کر خود کشی کر لی تھی۔اس کے علاوہ بھی پاکستان سمیت دنیا بھر میں متعدد افراد پب جی کے باعث خودکشی کرچکے ہیں۔
یاد رہے کہ چند دن قبل معروف صحافی اور سنیئرتجزیہ نگارمبشرلقمان ملک میں اس گیم کی وجہ سے نوجوانوں بڑھتے ہوئے خودکشیوں اورلڑائی جھگڑوں کے واقعات کی وجہ سے اس گیم پرپابندی کا مطالبہ کیا تھا
سنیئرصحافی مبشرلقمان نے اپنے پیغام مٰیں کہا تھا کہ ان حالات میں جبکہ ہمارا جوان پہلے ہی پریشان ہے ، اگراسے پب جی گیم کھیلنےکی اجازت دی جائےگی توپھراس کی سوچ مزید توڑ پھوڑ کا شکارہوجائے گی ، جس کی وجہ سے خودکشیوں اورلڑائیوں کا اندیشہ ہے ، ان کا کہنا تھا کہ چند دن کے اندرنوجوانوں کی اس گیم کی وجہ سے خودکشیاں معاشرے اورنسل نوکے لیے بہت بڑی تباہی ہے