پب جی گیم کی وجہ 03 نوجوانوں کی خودکشی

0
26

لاہور،02جولائی2020:پب جی گیم کی وجہ 03 نوجوانوں کی خودکشی کا معاملہ۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان سے خود کشی کرنے والے نوجوانوں کے ورثاء کی ملاقات۔ ڈی آئی جی آپریشنز سے متوفی جونٹی جوزف کے والد یوسف مختار کی ملاقات۔ متوفی محمد ذکریا کے والد خواجہ محمد سہیل،متوفی شہریار مینگل کے بھائی شعیب مینگل ملاقات کرنے والوں میں شامل۔
ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا ورثاء سے نوجوانوں کی ناگہانی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار۔

ناقابل تلافی نقصان پر جتنا بھی افسوس کیا جائے کم ہے۔.منفی و پرتشدد رجحانات پر مبنی گیمز نوجوانوں کو خود کشی سمیت انتہائی اقدام اٹھانے پر مجبور کرتی ہیں۔پرتشدد آن لائن پب جی گیم سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا مسئلہ میں نے سب سے پہلے اٹھایا۔ڈی آئی جی آپریشنز.توجہ دلانے پر پی ٹی اے سمیت متعلقہ اداروں کی طرف سے پب جی گیم پر پابندی خوش آئند ہے۔ پر تشدد و غیر اخلاقی ویب سائٹس پر پابندی مستقل بنیادوں پر لگوانے کے لئے پی ٹی اے،ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ڈی آئی جی آپریشن نوجوانوں کا فیملی سے مضبوط تعلق اور تخلیقی و ادبی سرگرمیوں کی ترغیب وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان

نوجوانوں کے ورثاء کا پب جی گیم کے نقصانات اور منفی رجحان کا مسئلہ اٹھانے پر ڈی آئی جی آپریشنز سے اظہار تشکر۔ ہمارے بچے تو جان سے گئے،اس منفی گیم پر پابندی سے دیگر لوگوں کے بچے محفوظ ہوجائیں گے۔ ایس ایچ او شمالی چھاونی،ایس ایچ او ہنجرال،چوکی انچارج پنجاب سوسائٹی اور دیگر افسران موقع پر موجود تھے۔

Leave a reply