fbpx

ہفتے اور اتوار کو اسلام آباد میں پبلک بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بندنوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد:(تاریخ3رات9بجکر20منٹ)کرونا وائرس کی تیسری لہر کی پیش نظر ہفتے اور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ دو روز بند کرنے کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 9سے25تک ہو گا

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے کہا کے عوام کوکرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے یہ فیصلہ کیا دوسرے صوبوں سے پبلک ٹرانسپورٹ کی آمدورفت ہفتے میں دو دن بند رہے گی نوٹیفکیشن کے مطابق صرف ایمرجنسی اور میڈیکل سروس پر پابندی نہیں ہوگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی دوسری جانب اسلام آباد میں تعلیمی ادارے بھی بند رہیں گے جب تک کرونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو نہیں پایا جائے گا اس وقت تعلیمی اداروں کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے کرونا وائرس سے بچنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے مختلف جگہوں پر ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھاری جرمانے کیے جا رہے ہیں اور لوگوں کو حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کی جارہی ہیں اسی حوالے سے آج ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے میڈیا کو بتایا کے عوام کو کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہم نے 9 اپریل سے لے کر 25 اپریل تک بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے پابندی کا اطلاق نہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور سخت سزا دی جائے گی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.