لنڈی کوتل(نصیب شاہ شینواری ) یہاں کے صحافیوں نے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں مثبت اور اہم کردار ادا کیا ہے: تاج محمد آفریدی
صحافیوں کے مثبت کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور تجارت کے فروغ میں لنڈی کوتل پریس کلب کے صحافیوں کی ہی مرہون منت ہے. الحاج تاج محمد آفریدی۔
لنڈی کوتل پریس کلب کے نو منتخب کابینہ کی حلف برداری تقریب منعقد ہوئی جس میں سال 2024 کیلئے آئنی طریقے سے منتخب صدر شاہ رحمان شینواری ان کی کابینہ اور گورننگ باڈی ممبران نے حلف اٹھا لیا ۔
جنرل سیکرٹری عمر شینواری، نائب صدر پرویز آفریدی، فنانس سیکرٹری شاہد علی آفریدی سمیت 7 رکنی گورننگ باڈی ممبران جس میں اشرف الدین پیرزادہ، شاہد شینواری، عطاء اللہ آفریدی ،اسد اللہ، نورست خان، آمین الحق اور کامران شینواری شامل ہیں نے حلف اٹھا لیا.
تقریب حلف برداری کے مہمان خصوصی سابق صوبائی وزیر و سنیٹر الحاج تاج محمد آفریدی تھے جنہوں نے کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں لنڈی کوتل پریس کلب کے کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی ۔
مہمان خصوصی الحاج تاج محمد آفریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صحافت ریاست کا چھوتا ستون ہیں ،صحافتی اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے عوامی خدمات اور ملکی استحکام کیلئے اپنی توانائی خرچ کریں اور جو لوگ عوام کی حقیقی خدمت کرتے ہیں انہیں عوام کے سامنے لائیں تاکہ لوگوں کو پتہ چلے کہ ان کے خیر خواہ کون ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امن کے قیام اور بالخصوص افغانستان کے ساتھ برادرانہ تعلقات و تورخم بارڈر پر تجارت کی ترقی کے حوالے سے لنڈی کوتل پریس کلب صحافیوں کا کردار مسلمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائیں گے کیونکہ عوام جان چکے ہیں کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل نواز شریف ہے اور وہ ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتے ہیں۔