عوامی مقامات پر مفت انٹرنیٹ، ایسی خبر کہ کے پی کے والے خوش ہوجائیں

0
24

پشاور۔(اے پی پی)خیبرپختونخوا کے صوبائی وزیر خزانہ تیمور جھگڑااورسائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معاون خصوصی کامران بنگش نے کہاہے کہ صوبہ کوجدید سہولیات کی فراہمی ترقی دے رہے ہیں،21ویں صدی کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹلائزیشن ضروری ہے، پشاور کو پاکستان کے دیگر شہروں کے ہم پلہ بنا رہے ہیں، تمام عوامی مقامات پرمفت انٹرنیٹ سہولت دینے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیر کو وزیرخزانہ تیمور جھگڑا اور کامران بنگش نے کے پی کنسیکٹ پروجیکٹ کے تحت فری وائی فائی‘ڈیجیٹل لائبریری اور بزنس سینٹر کاافتتاح کے موقع پرکیا۔انہوں نے کہاکہ محکمہ سائنس وانفارمیشن ٹیکنالوجی کی ترقی خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اہم قدم ہے‘ انہوں نے کہاکہ 9کروڑ 40لاکھ روپے کے خرچ سے فری وائی فائی کی سہولت دے رہے ہیں جس سے نوجوان نسل نیٹ کی سہولت سے بہ آسانی مستفید ہوگی‘ انہوں نے کہاکہ تاریخی مقامات پر بھی مفت وائی فائی سروس دینے کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں‘ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کی سیاست کو عوام 2018ء کے عام انتخابات میں مسترد کرچکی ہے۔

Leave a reply