پاکستان علما کونسل کا ملک بھر میں محفوظ رمضان، محفوظ پاکستان مہم چلانے کا اعلان

0
19

پاکستان علما کونسل کا ملک بھر میں محفوظ رمضان، محفوظ پاکستان مہم چلانے کا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاكستان علماء كونسل نے ملك بهر ميں كرونا سے محفوظ رمضان. محفوظ پاكستان مہم چلانے كا فيصله کیا ہے،

پاکستان علما کونسل کے چئرمین علامہ طاہر محمود اشرفی کا کہنا ہے کہ مشتركه اعلاميه پر مكمل عمل نه كرنے والون كيخلاف حكومت كو كاروائی كا مكمل اختيار حاصل هے مشتركه اعلاميه پر عمل كے لے كميٹيان قائم كردى گئی ہیں، عوام سے اپیل ہے کہ وہ اس ضمن میں تعاون کریں

طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان علما کونسل رمضان میں اس حوالہ سے مہم چلائے گی ،پاکستان علماء کونسل نے تمام شہروں میں کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو مساجد میں احتیاطی تدابیر جو بتائی گئی ہیں ان پر عمل کی کوشش کروائیں گی، کرونا سے محفوظ رمضان، محفوظ پاکستان کے حوالہ سے مساجد کی انتظامیہ، عوام سے اپیل کریں گے کہ حکومت اور علما نے ملکر جو 20 نکاتی اعلامیہ جاری کیا ہے اس پر مکمل عمل کریں اور اگر کوئی عمل نہیں کرتا تو حکومت کو کاروائی کا مکمل اختیار حاصل ہے.

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان سے علما کرام کے وفد نے ملاقات کے دوران لاک ڈاؤن سے متعلق ان کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔ ملاقات کرنیوالے وفد میں پیر امین الحسنات شاہ، پیر شمس بن الامین، پیر نقیب الرحمن، مولانا محمد حنیف جالندھری، مولانا طاہر محمود اشرفی، مولانا حامدالحق حقانی، حافظ غلام محمد سیالوی، علامہ راجہ ناصر عباس، صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن، مفتی محمد گلزار نعیمی، مولانا سید چراغ دین شاہ اور مولانا ضیااﷲ شاہ شریک تھے

کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

جبکہ ویڈیو لنک کے ذریعے گورنر سندھ عمران اسماعیل، مفتی منیب الرحمن، مفتی تقی عثمانی بھی شریک ہوئے ۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد حنیف جالندھری نے ملاقات میں مطالبہ کیا کہ مساجد و مدارس کے ایک سال ،چھ ماہ یا کم ازکم چار ماہ کے بجلی اور گیس کے بل معاف کیے جائیں۔جس طرح دیگر تمام طبقات کو ریلیف دیا جارہا ہے اسی طرح آئمہ و خطبا اور مدارس کے مدرسین اور ملازمین کو بھی باوقار انداز سے ریلیف پیکیج میں شامل کیا جائے ، موجودہ حالات کی وجہ سے بہت سے مدارس شدید مالی بحران کا شکار ہیں ،انہیں بلاسود قرضے دیئے جائیں۔

وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مساجد کھلی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاہم علما کرام کو مساجد میں 20 نکاتی اعلامیہ پر من و عن عمل کرنا ہو گا، اعلامیہ کی خلاف ورزی ہوئی تو کارروائی ہو گی۔

کرونا لاک ڈاؤن، سعودی عرب میں شہریوں کی مساجد میں تراویح،اعتکاف پر پابندی اور پاکستان میں اجازت

Leave a reply