پلوامہ حملہ، بڑی خبر آگئی

0
9

جموں و کشمیر کے پلوامہ میں 14 فروری 2019 کو سی آر پی ایف قافلے پر حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی ہے۔ سی آر پی ایف کی اندرونی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی تھی، غور طلب ہے کہ اس حملے میں سی آر پی ایف کے 40 سے زیادہ جوان مارے گئے تھے۔
کشمیر میں پلوامہ طرز کا حملہ ہو سکتا ہے، وزیراعظم عمران خان
بھارتی میڈیا کے مطابق سی آر پی ایف کی اندرونی رپورٹ کے مطابق آئی ای ڈی حملے کو لے کر عام وارننگ جاری کی گئی تھی، لیکن فدائین حملے کاکوئی خاص خطرہ نہیں بتایا گیا تھا، رپورٹ میں صاف طور پر کہا گیا ہے کہ وادی میں کسی بھی انٹیلی جنس ایجنسی کی طرف سے اس طرح کے ان پٹ کا اشتراک نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ سی آر پی ایف کی یہ رپورٹ وزارت داخلہ کے بیان کے بالکل برعکس ہے، پلوامہ حملے کے بعد جب انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی کی بات سامنے آئی تھی تو وزارت داخلہ نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کی ناکامی نہیں تھی۔

یاد رہے کہ 14 فروری 2019 کو پلوامہ میں سی آر پی ایف کے قافلے پر خود کش حملہ ہوا تھاجس میں 40 سے زیادہ جوان مارے گئے تھے، اس حملے کی ذمہ داری جیش محمد نے لی تھی۔

Leave a reply