پنجاب بھر میں ہونے والی شدید آندھی اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں 7 شہری جاں بحق جبکہ 41 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

باغی ٹی وی کے مطابق، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہفتے کے روز طوفان کے باعث ہونے والے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ کے مطابق، آندھی و طوفان کے نتیجے میں متعدد حادثات پیش آئے جن میں راولپنڈی میں 1، جہلم میں 3، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور سیالکوٹ میں 1،1 شہری جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق، اموات کی زیادہ تر وجوہات بوسیدہ مکانات کے گرنے اور غیر محفوظ مقامات پر موجودگی تھیں۔ طوفان سے کچے و خستہ حال مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا۔

انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سمیت تمام متعلقہ ادارے مشینری اور عملے سمیت تیار رہیں، جبکہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے تحت متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد دی جائے گی۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق، تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز اور صوبائی کنٹرول روم کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جہاں صورتحال کی چوبیس گھنٹے نگرانی جاری ہے۔

شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، گھروں یا محفوظ مقامات پر رہیں، بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں، اور بچوں کو خستہ حال عمارتوں کے قریب نہ جانے دیں۔مزید برآں، آسمانی بجلی سے بچنے کے لیے کھلے آسمان تلے نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہری فوری طور پر پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

پہلگام حملے سے متعلق سوال کرنے پربھارتی فوج کے 18 سکھ اہلکار گرفتار،بغاوت کے الزامات

تیز آندھی کے باعث لاہور جانے والی پرواز کو شدید جھٹکے، مسافروں میں خوف و ہراس

نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر پاکستانی فلم ’لوو گرو‘ کے ٹریلر کی نمائش

Shares: