fbpx

سزا کے ساتھ ساتھ جزا بھی مل گئی:50 پولیس انسپکٹروں کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی

لاہور:سزا کے ساتھ ساتھ جزا بھی مل گئی:50 پولیس انسپکٹروں کی ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی،اطلاعات کے مطابق پنجاب پولیس میں انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدے پر محکمانہ پرموشن بورڈ کا اجلاس کا انعقاد،50 انسپکٹرزکاڈی ایس پی کے عہدے پرترقی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ترقیاتی کمیٹی کااجلاس ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہواجس میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ سمیت دیگرمحکموں کے افسران نے شرکت کی،ترقیاتی کمیٹی اجلاس میں 255انسپکٹرز کے نام زیر غور آئے،

پنجاب پولیس ذرائع کے مطابق پرموشن بورڈ کے اجلاس میں 50انسپکٹرز کو ڈی ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی، ترقی پانے والے ڈی ایس پیز کی ختمی فہرست آئی جی پنجاب کی منظوری کے بعد جاری کی جائے گی۔

واضح رہے کہ فنڈزمیں کروڑوں روپے کی خورد برد اور بے ضابطگیوں کے سکینڈلز بھی سامنے آرہے ہیں،پولیس کےاعلیٰ افسران دودھ کے دھلےثابت ہورہے ہیں،

کرپشن اور بےضابطگیوں کے سامنے آنے والے کیسز میں سپروائزری افسران کو دوبارہ اہم عہدوں پر تعینات کردیا گیا ہے، گزشتہ ایک سال کے دوران پنجاب پولیس ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں 60 کروڑ روپےکے خوردبرد، بےضابطگیاں اور کرپشن سامنے آنے پر اکاؤنٹنٹ اور کانسٹیبل ذمہ دار قرار دیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.