پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کے خلاف سماعت

0
22
lahore highcourt

لاہور ہائیکورٹ:پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کے خلاف سماعت .چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان نے سماعت کی.سنا ہے حکومت کو جوڈیشل اختیارات کا بہت شوق ہو گیا ہے ۔چیف جسٹس کے ریمارکس. جس نے یہ نوٹیفیکیشن جاری ہے جس نے منظور کیا ہے ان کو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے توہین عدالت کا نوٹس دیں گے ۔چیف جسٹس. پنجاب حکومت نے

ایک نوٹیفکیشن کے زریعے کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز کو مجسٹریٹ کے اختیارات دے دیے ہیں ۔پنجاب حکومت کا نوٹیفکیشن آئین کے منافی ہے. ایگزیکٹو اور عدلیہ کے علیحدہ علیحدہ اختیارات ہیں ۔ندیم سرور ایڈوکیٹ. اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق ایگزیکٹو عدلیہ کے اختیارات استعمال نہیں کر سکتا ۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرز کو عدالتی اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن معطل کر دیا
عدالت نے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن پر فوری عملدرآمد روک دیا. اگر نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیا تو وزیر اعلی سے چیف سیکرٹری تک سب کو توہین عدالت کے نوٹس دین گے.

عدالتوں کو مذاق نہ بنائیں اور نہ تماشہ لگائیں ۔چیف جسٹس. لاہور ہائیکورٹ نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا.
عدالت نے پنجاب حکومت سے تفصیلی جواب طلب کر لیا.

Leave a reply