پنجاب اسمبلی کا اجلاس،بجٹ منظور

0
32

گورنرپنجاب کی جانب سے بلایا جانیوالا پنجاب اسمبلی کا 41 واں اجلاس جاری ہے. پنجاب اسمبلی کااجلاس دو گھنٹہ اکاون منٹ کی تاخیر سے پینل آف چئیرمین خلیل طاہر سندھو کی زیر صدارت شروع ہوا. پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز بھی شریک ہیں.پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ منظور کر لیا گیا.

پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے وزیر خزانہ سردار اویس لغاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کالجز میں ہیومن ریسورس، سکول انفراسٹرکچر، ملازمین کا تحفظ بھی بجٹ میں مدنظر رکھیں گے، چودہ ہزار ملازمین جو بھرتی کیا آج وہ دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،وزیر اعلی نے صحت کارڈ کی بہتر پرفارمنس اور مڈل کلاس کی علاج کےلئے رسائی کو یقینی بنائیں گے،

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ غریبوں کی صحت پر جو ڈاکا ڈالا جارہاہے اسے ختم کریں گے، ادویات کی فراہمی بجٹ میں اہم تجویز تھیں۔ بی ایچ یوز اور ٹی ایچ کیوز میں غریب مریضوں کو بہترین علاج فراہم کریں گے، پی ٹی آئی حکومت نے انٹر روڈ ٹرانسپورٹ تباہ کر دی روڈ خراب کردیا، روڈز انفراسٹرکچر کو بین الاقوامی معیار پر پنجاب بھر میں لاگو کریں گے.

وزیر خزانہ نے کہا کہ پینتس ارب روپے روڈز کےلئے مختص کئے گئے ہیں اور ڈیڑھ سو روڈ نئی بنائی جائیں گی، بجلی کے بلوں پر ریلیف کےلئے گرین انرجی امپورٹڈ فیول سے دور لے جائے گی گرین انرجی کی طرف جائیں گے، ڈیڑھ ماہ میں کیبنٹ کے بغیر اور صدر ،گورنر کی کنفیوژن کے دوران حکومت نے عوامی مفاد کے اقدامات کئے،بڑھتی آبادی میں اضافہ پاکستان کےلئے خطرہ ہے.

اویس لغاری نے ایوان کو بتایا کہ آئی ٹی سیکٹر میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس کوجاری رکھیں گے، پنشن پانچ فیصد بڑھائی باقی پانچ اپریل میں بڑھائی تھی تو انہیں دس فیصد پنشن ملے گی، مسلم لیگ ن جانتی ہے اس بار چالیس فیصد اضافے سے خواتین کو بااختیار پروگرام کو شروع کریں گے، ن لیگ کا لگایا ہوا سیف سٹی اور امن و امان کا انفراسٹرکچر تھا اسے ختم کرو تو ایسی ذہنیت کو ختم کرناہوگا،
الیکشن تک ہمیں بہت بڑے بڑے چیلنجز ہیں ڈویلپمنٹ ساڑھے تین سو ارب روپے زیادہ ہوتا اگر ہم پر قرض نہ ہوتا، ڈیڑھ سال میں حکومت ثابت کرے گی امن و امان بہتر اور عوام کو ریلیف دے کر جائیں گے

اویس لغاری کا کہنا تھا کہ ڈویلپمنٹ کا کمیشن اور حرام کا پیسہ نہیں کھائیں گے اوس حج سکینڈلز کو ختم کریں گے، وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی سربراہی میں کام کریں گے اور کوئی کرپشن کا کیس سامنے نہیں آئے گا، کسانوں کو بیس ارب روپے سے زائد قرضے دے گی، نیک نیتی سے چلنے کا وعدہ کرتے ہیں اتحادیوں سے مل کر پنجاب کی ترقی کے سفر کو جاری رکھیں گے، ڈیڑھ سال سے بزدار اور پی ٹی آئی کے پنجاب سے مختلف پنجاب قوم کے سامنے لائیں گے.

پنجاب اسمبلی میں بجٹ 2022-23کی منظوری کا آغاز ہو گیا.حکومت نے 27 کھرب 11ارب 67کروڑ 23لاکھ 26 ہزار روپے کے چالیس مطالبات زر منظور کر لئے گئے، حکومت نے امن و امان اور پولیس کےلئے ایک کھرب 49ارب ایک کروڑ89 لاکھ 78ہزار روپے منظور کرلئے، حکومت نے تعلیم کےلئے 81ارب50کروڑ 62 لاکھ 52ہزار منظور کرلئے جبکہ صحت کے شعبے کےلئے ایک کھرب 83ارب64کروڑ 4لاکھ 46ہزارروپے کی مد میں منظور کرلئے،زراعت کےلئے 20ارب 4 کروڑ42لاکھ72ہزار روپے منظور کرلئے گئے، محکمہ آبپاشی کےلئے 24ارب 91کروڑ 64لاکھ 82ہزار روپے منظور کئے گئے، جیل خانہ کےلئے 13ارب79کروڑ37لاکھ44ہزار روپے منظور، مواصلات کےلئے 8ارب95کروڑ87لاکھ24ہزار روپے منظور کیے گئے.

سڑکوں اور پلوں کیُ تعمیر کےلئے ایک کھرب ایک ارب 77کروڑ 30 لاکھ روپے منظور کرلئے گئے۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنشن کی مد میں 3کھرب12ارب روپے منظور کئے گئے، سبسڈیز کےلئے 42ارب 63کروڑ96لاکھ65ہزار روپے مختص کئے گئے، نظام عدل کےلئے 28ارب13کروڑ97لاکھ14ہزار روپے منظور کئے گئے،جنگلات کےلئے 4ارب 88کروڑ28لاکھ 28 ہزار روپے منظور کرلئے گئے.سرمایہ کاری کےلئے 55ارب55کروڑ51لاکھ 17 ہزار روپے منظور کئے گئے، صنعت کے شعبے کےلئے 11ارب 45 کروڑ73لاکھ71ہزار روپے مختص کئے گئے.

پریس کلب کی گرانٹ روکنے اور جرنلسٹ ہاوسنگ کالونی میں قبضوں کے خلاف صحافیوں نے پریس گیلری سے ٹوکن واک آوٹ کر دیا پینل آف چیئرمین نے صحافیوں سے مزاکرات کیلئے خواجہ عمران نزیر ، مجتبیٰ شجاع الرحمن پر مشتمل تین رکنی قائم کردی

Leave a reply