پنجاب اسمبلی کے مزید افسران گرفتار،

پولیس نے پنجاب اسمبلی کے مزید افسران کو گرفتار کر لیا،

ترجمان پنجاب اسمبلی کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈائریکٹر سیکیورٹی میجر ریٹایرڈ فیصل حسین کو گرفتار کر لیا پنجاب اسمبلی کے سیکیورٹی اہلکار وں کو بھی گرفتار کر لیا گیا سیکریٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کی گرفتاری کے لیے پولیس نے چھاپے مارے ہیں سیکریٹری اسمبلی کی رہائش گاہ کے باہر پولیس کی بھاری نفری لگا دی گئی ،

سابق وزیراعظم ، ق لیگ کے رہنما چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب اسمبلی کا کیس چل رہا ہے،پولیس نے گزشتہ رات پنجاب اسمبلی کے  افسران و ملازمین کو گرفتار کر لیا،گرفتاریاں پنجاب حکومت کے حق میں بیانات کروانے کیلئے کی جا رہی ہیں، گرفتار کر کے حمزہ شہباز پرانی روایات کو اجاگر نہ کریں،کیس عدالت میں چل رہا ہے ،وہاں آ کر کیس کو لیڈ کریں،چیف سیکیورٹی آفیسر میجر فیصل حسین ضمانت پر ہونے کے باوجود گرفتار کیے گئے،گریڈ 21 ، 22 کے افسران اور ملازمین اپنی حفاظتی ضمانتیں کروانے پر مجبور ہیں،

قبل ازیں سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی نے اسمبلی افسران اور اہلکاروں کے گھروں پر پنجاب پولیس کے چھاپوں اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ’بچہ حکمران‘ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہے اور اسمبلی افسروں اور سٹاف کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ نہ بنائے۔ نوازشریف، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کا انتقامی چہرہ سامنے آ رہا ہے۔

سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی 25 مئی تک عبوری ضمانت پر ہیں، سپیکر پنجاب اسمبلی کے پرسنل سٹاف آفیسر خواجہ حمزہ کے گھر پر بھی پولیس نے چھاپہ مارا لیکن انہیں حراست میں نہ لیا جا سکا۔ سیکرٹری اسمبلی محمد خان بھٹی کو پہلے بھی تین ایم پی او کے تحت حراست میں لینے کی کوشش کی گئی تھی،

دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز صوبے کے عوام کو ریلیف دینے کیلئے متحرک ہیں، حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی سے ریلیف فراہم کریں گے ۔صوبے کے عوام کے لئے آٹا، چینی اور گھی سستا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میرے بھائی بہن مشکل میں ہیں، فوری ریلیف ان کا حق ہے۔ خصوصی ریلیف پیکیج سے عام آدمی کی مشکلات میں کمی ہو گی۔قیمتوں میں اتنی کمی کی جائے، جس سے عام آدمی کو حقیقی ریلیف مل سکے صوبے کے عوام کے ساتھ کھڑا ہوں،15 روز گزر چکے، ریلیف پیکیج کو آج ہی حتمی شکل دی جائے

 ، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کے آفیسرز کے خلاف اچانک پولیس متحرک 

عمران خان کے مشیر بیرون ملک روانہ

میری جان سے زیادہ پاکستان کی آزادی ضروری ، فوری الیکشن چاہتے ہیں ، عمران خان

کراچی جانے کیلئے عمران خان کو جہاز کس نے دیا؟ بحث چھڑ گئی

پنجاب اسمبلی، ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج

ایسی کون سی دوائی ہے جس سے 24 گھنٹوں میں ٹوٹا ہوا ہاتھ ٹھیک ہوگیا؟ حمزہ شہباز

Comments are closed.