پنجاب اسمبلی کے نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا،کل پرویز الہی واضح اکثریت سے وزیر اعلی منتخب ہوںگے،پی ٹی آئی

0
67

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے 15نومنتخب ارکان اسمبلی نے حلف اٹھا لیا ،سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے حلف لیا،حلف اٹھانے والوں میں فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی علی افضل ساہی ،پی ٹی آئی کے رکن زین قریشی ، حسن ملک ،عرفان اللہ نیازی، میاں محمد اعظم،مہر محمد نواز بھروانہ، خرم شہزاد ورک ،میاں اکرم عثمان ،شبیر احمد گجر ،ملک ظہیر عباس کھوکھر، محمد غلام سرور، عامر اقبال شاہ ،محمد معظم ،قیصر عباس خان،سردار سیف الدین کھوسہ اورآزاد رکن اسمبلی پیر رفیع الدین نے بھی حلف اٹھا لیا۔حلف کے موقع پر مہمان گیلری میں شاہ محمود قریشی اور زین قریشی کی اہلیہ بھی موجود تھے۔

سپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے آج اجلاس میں آکر ہمارے اجلاس کو مان لیا ہے، چلو دیر سے آے درست آے ،کل اہم ترین دن ہے ،کل تمام اراکین ڈسپلن کے ساتھ آئیں ،تمام اراکین اکٹھے رہیں اس سے طاقت ملتی ہے ،کل والے اہم مرحلے سے اللہ ہمیں کل کامیاب کرے ،کل بروز جمعہ اسمبلی اجلاس سہہ پہر چار بجے ہوگا ،ڈپٹی سپیکر سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اجلاس کی صدارت کریں گے

نو منتخب رکن اسمبلی میاں محمد اکرم عثمان نے ایوان میں کہا کہ ہم نے پنجاب عوام سے وعدے کیے اسے پورا کریں گے، ووٹر لسٹوں میں کئی لوگوں کو زندہ اود مردہ کردیاگیا، لوٹا کریسی کو عوام نے مسترد کر دیا،

مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو بھی ایوان میں آئے،حلف برداری کےلئے خلیل طاہر سندھو نے سپیکر سے گفتگو بھی کی،سپیکر کا ایوان میں حکومتی رکن خلیل طاہر سندھو سے مکالمہ ہوا،خلیل طاہر سندھو نے کہا سپیکر آپ کے کہنے پر حلف اٹھا رہے ہیں،حلف اٹھانے والوں میں لیگی رکن فدا حسین، سبطین رضا، اسد کھوکھر بھی شامل ہیں.راجہ بشارت نے کہا کہ جمہوری عمل کا حصہ بنے اسے خوش آمدید کہتے ہیں،پہلے ن لیگ والے اجلاس کا حصہ نہیں بنے ساری کارروائی سے متفق ہوئے.

حلف آٹھانے کے بعد نو منتخب رکن اسمبلی اسد کھوکھرنے کہا کہ ایوان میں لوٹا فضول گفتگو ہے، پی ٹی آئی کو حلقے میں ٹھوک کر رکھ دیا جو حشر ہوا سب نے دیکھ لیا، عمران خان کی سیاست اور نظریہ کو اپنے حلقے میں دفن کر دیا ہے، چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ گیارہ جماعتوں کا بیانیہ پندرہ جگہ پر ٹھک چکا ہے، اسد کھوکھر عثمان بزدار کو بھائی کہتے رہے ان سے فنڈز لے کر جیتے ہیں، نو منتخب رلن نواز بھروانہ نے کہا کہ ضمنی الیکشن نظریہ کی جنگ تھی مسلم امہ کے وقار کی جنگ تھی، عمران خان جس مشن کو لے کر چلے اس میں کامیابی حاصل کی، عمران خان کو دو نمبری سے ہٹایا اور عمران مشن کو روکا گیا، جو فتح سترہ جولائی کو ہوئی اس نظریہ کی فتح جو ملک و قوم کے روشن مستقبل کی ہے، پہلے بھی عمران خان کے ساتھ رہا اور آئندہ بھی رہوں گا.
پنجاب اسمبلی کا جاری اکتالیسواں اجلاس ہفتے کی دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دیا گیا .سپریم کورٹ کے حکم کے تحت وزیر اعلی کےانتخاب کیلئے چالیسواں اجلاس کل سہہ پہر چار بجے ہوگا ،جاری اجلاس میں اسپیکر نے سپریم کورٹ کا وزیر اعلی کے انتخاب کے حوالے سے اجلا س کا حکمنامہ پڑھ کر سنایا.

دوسر جانب ترجمان عمران خان فیاض الحسن چوہان نے پنجاب اسمبلی میں میدیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں پندرہ ممبران جن کا نوٹیفکیشن ہوا وہ پہنچ چکے ہیں جو حلف لیں گے ،دنیا کے سب سے بڑے ڈاکو آصف زرداری موجودگی کے باوجود اور پیر و مرشد ماننے والی آل شریف انکی ہدایات پر چل رہے ہیں،دنیا کو پتہ ہے کہ پچھلے چار مہینوں میں آصف زرداری مریدی حاصل کرنے والے عوام کو شکل نہیں دکھا سکتے، پیر آصف زرداری کے اصولوں کے مطابق ن لیگ چل رہی ہے،سندھ کی انتہائی اہم شخصیت نے بتایا کہ دس ہزار تین سو ارب روپے کا زرداری مالک ہے،پیر آف ڈبہ شریف آصف زردارئ حرام کے کھربوں روپے لے کر لاہور بیٹھا ہوا ہے، رحیم یار خان کا ایک لوٹا ہی زرداری خرید سکا ہے،کل الیکشن ہے زرداری نے جو شیطانی و ابلیسی کھیل کھیلا ہوا ہے وارننگ دیتا ہوں اگر شیطانیت نہ چھوڑی بلاول ہائوس بحریہ ٹائون کا گھیرائو کریں گے،سندھ کو کوئی پرسان حال نہیں لیکن زرداری پنجاب سیاست کو گندا کررہے ہیں.

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سو نمبری و خرید وفروخت رانا ثنااللہ و ممبران کو غائب کرنے کی دھمکیوں پر عدالت و الیکشن کمیشن نے نوٹس نہیں لیا، پیغام ہے کیوں ہم آئین کو ذلیل و خوار کررہے ہیں ، آرٹیکل ترسیٹھ اور ترسیٹھ اے پر کوئی عمل درآمد نہیں ہے،آج ممبران کو خرید و فروخت کی منڈیاں لگی ہوئی ہیں کوئی ادارہ نوٹس نہیں لے رہا، وزارت عظمی و وزارت اعلئ کی آوکشن والی ترمیم آئین میں کرلیں جو بولی زیادہ لگائے گا وہ منصب سنبھال لے گا، وزارت عظمی و اعلئ کا آکشن کر لیں تب آئین کی عزت بچ جائے،کل ڈنکے کی چوٹ پر پرویز الہی وزیر اعلی بنیں گے،ن لیگ انجمن غلامان امریکہ کو کچھ حاصل نہیں ہوگا پنجاب کی دوبارہ تعمیر کریں گے،دو سو بیالیس روپے کا ڈالر ہو چکا ہے ڈالر مارکیٹ سے غائب ہو چکا ہے،پاکستان دیوالیہ ہو چکا ہے اگر ملک کو بچانا ہے تو آئینی سسٹم چلنے دیں، اگر ادارے مداخلت کریں گے مینڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی جائے گی امپورٹڈ حکومت کی نااہلی سے حالات خراب ہو،شہبازشریف استعفی دیں گے تو الیکشن کی طرف جائیں گے،انہوں نے جتنا منہ کالا کرنا تھا حاصل حصول صرف ایک لوٹا ہے،پچیس لوٹوں سے کچھ نہیں ملا صرف ایک لوٹا ہی نصیب میں ملا ہے

پی ٹی آئی کے رہنما رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سترہ جولائی کے الیکشن میں جعلئ حکومت خود سرپرائز ہو گئی،عوام نے دھاندلی کا جواب ووٹوں سے دیا، ٹرن آئوٹ اتنا ہوا کہ دھاندلی کا پلان چوپٹ ہوگیا، تیراں جماعتوں کے لیڈران کی مسکراہٹ بے حسی و بے شرمی کی تصاویر تھیں، مزدور بے روزگار ہو گیا ،فیکٹریاں بند ہوگئیں، انہیں صرف اقتدار بچانے کی فکر ہے ،جنگل کا قانون رکھا ہوا ہے،وزیر قانون کہتے پانچ لوگ غائب ہو جائیں گے کھلی دھمکیاں لگائی جا رہی ہوں، پہلے ہی نوے کی سیاست کی منڈیاں لگائیں تو عوام نے فیصلہ دیدیا،لوٹے گھر کے رہے نہ گھاٹ کے رہے،عوام نے امپورٹڈ حکومت شہبازشریف اور جعلی وزیر اعلی کو قبول نہیں کیا، الیکشن کمیشن کا رویہ جانبدار ہے، انوکھے پیپلزپارٹئ اور ن لیگ کے لاڈلے ہیں تو پندرہ سو ووٹوں پر دوبارہ گنتی ہو جاتی ہے، پہلے پانچ لوگوں کا نوٹیفکیشن روکا فیصل امین کو ڈسکو لیفائی کر دیا.

فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ آئینی اداروں کے تقاضے ن لیگ اور پیپلزپارٹئ کو فائدہ دے رہے ہیں،فریال تالپور اور مراد علئ شاہ نااہلی کے فیصلے الیکشن کمیشن میں موجود ہے لیکن فیصلہ نہیں دیا جارہا، الیکشن کمیشن آئینی ادارے کے طورپر آئین کی دھجیاں نہیں اڑا سکتے، پاپڑ والے فالودے والے کے کیسز رک گئے ہیں پہلے نیب ترامیم کیں، ڈی جی نیب کی تعیناتی اس کو لگایا جو نوازشریف کے قریبی ہیں، کوئی رکن صوبائی اسمبلی نہیں جس کو پیسوں کی آفر یا لالچ نہ دی گئی ہو،لوگوں نے لالچ کو مسترد لیا،پرویز الہی واضح اکثریت سے وزیر اعلی منتخب ہوں گے، جعلی حکم نامے اور وسائل کا ضیاع کئے تو حمزہ شہباز سے وصولی لیں گے.

پی ٹی آئی رہنما میاں اسلم اقبال نے کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے امریکہ کے آگے اپنے ضمیر کو ڈالروں جائیدادوں اور اکائونٹس کے بدلے بیچ دیا،پارلیمنٹرین کو خریدنے کی کوشش تو پہلے جو لوٹے خریدے عوام نے مسترد کرکے تاریخی جواب دیدیا، مسٹر ٹین پرسنٹ نے بلاول ہائوس میں مویشی منڈی لگائی اورقیمتیں لگاکر خریداری کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، چودہ لوگوں کے ایفیڈیوڈ ہیں اپنا اقتدار کےلئے کسی حد تک جا سکتے ہیں ، افسران کالے دھندے سے دور رکھیں پچیس جولائی کا جواب ان سے نہیں دیاجائے گا،سپیشل برانچ ڈی آئی جی کا آفس کیا کررہا ہے شاہ سے زیادہ وفادار نہ بنیں، اگر ان کی ملازم ہیں تو اتفاق فائونڈری میں چلے جائیں، سترہ جولائی کی طرح کل پنجاب اسمبلی میں حق و سچ کی فتح ہوگی، لوگوں کو ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملا رہے ہیں کوئی شرم و حیا ہوتی ہے، آج دو خاندان اکٹھے ہیں کہیں گے کل پیٹ پھاڑوں گا تو عوام نے انہیں مسترد کر دیا ہے، نوازشہباز کے بیانیے کو عوام نے شکست دی ہے، بتایا گیا کل شبیر گجر کو پیشی پر گرفتار کر لیاجائے گا، ہمیں تمام ایم پی اے پر پورا یقین ہے.

Leave a reply