پنجاب اسمبلی میں الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں

0
30
punjab assambly

ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلہ پر الیکشن کمیشن کو خراج تحسین کی قرارداد یں پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئیں.قراردادوں میں چیف الیکشن کمشنر کو خراج تحسین پیش کیا گیا.

قراردادیں مسلم لیگ (ن) کی رکن حناپرویز بٹ،سعدیہ تیمور، سمیرا کومل اوررابعہ فاروقی کی جانب سے جمع کروائی گئیں.قراردادوں کے متن میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیف الیکشن کمشنر کو تحریک انصاف کی فارن فنڈنگ کا حقائق کے مطابق فیصلہ سنانے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے،چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے تحریک انصاف کے دباﺅ کو مسترد کردیا،پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات لگائے.

قراردادوں میں مذید کہا گیا کہ عمران خان کے چیف الیکشن کمشنر پر گھٹیا الزامات کےباوجود چیف الیکشن کمشنر نے صبر و تحمل کے ساتھ اپنے پیشہ ورانہ فرائض کو سرانجام دیا،الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان صادق و امین بھی نہیں رہے،عمران خان الیکشن کمیشن سے غلط بیانی کرنے پر آرٹیکل 62کے مرتکب قرار پائے ہیں.

ثابت ہوگیا کہ عمران مصدقہ جھوٹے ہیں. وزیر اعظم شہباز شریف

قراردادوں میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،الیکشن کمیشن نے تمام تر دباو کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حقائق پر مبنی فیصلہ دیا ہے ،عمران خان نے الیکشن کمیشن میں غلط ڈیکلریشن جمع کروا کر بددیانتی کا ثبوت دیا ، پوری قوم پر عمران خان کا مکروہ چہرہ عیاں ہو گیا ہے، صادق اور امین کا ڈھنڈورا پیٹنے والوں کو اپنے منہ کی کھانا پڑی.

الیکشن کمیشن نے فیصلہ سنا دیا،تحریک انصاف "مجرم” قرار،شوکاز نوٹس جاری

 

قراردادون میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان کو تاحیات نا اہل قرار دیا جائے اور تحریک انصاف پر پابندی عائد کی جائے، ممنوعہ فنڈنگ کے ذریعے تحریک انصاف نے بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کی اور ملکی سالمیت کو خطرے میں ڈالا .

 

 

فارن فنڈنگ کیس: کیا آرٹیکل 62 کے تحت عمران خان نااہل بھی ہوسکتے ہیں؟

Leave a reply