پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازاررات 9 بجے بند کرنا ہوں گے،حمزہ شہباز

0
25

وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف کا توانائی کی بچت کے لئے صوبہ بھر کی تاجر برادری کی مشاورت سے بڑا فیصلہ کیا ہے .

وزیراعلی پیجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر میں مارکیٹیں، بازار اور کاروباری مراکز رات 9 بجے بند ہوں گے۔ریسٹورنٹس رات ساڑھے11بجے تک کھلے رہیں گے،شادی ہالز سابق پالیسی کے تحت رات 10 بجے تک کھل سکیں گے۔ ہفتے کو تاجر برادری کو کاروبار کے اوقات میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ میڈیکل سٹورز پر اس فیصلے کا اطلاق نہیں ہو گا۔عید کی شاپنگ کے لیے اوقات کار کی پالیسی کا تاجر برادری سے مشاورت سے جائزہ لیا جائے گا۔

وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز سے صوبہ بھر کے تاجر رہنماؤں اورنمائندوں کی ملاقات کی، تاجر برادری کا توانائی بحران میں حکومتی اقدامات کی بھرپور حمایت کا اعلان کی اہے.صوبہ بھر کے تاجر عہدیدارو ں اور نمائندوں نے انرجی سیونگ کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہا.
اس موقع پر خواجہ سلمان رفیق،خواجہ احمد حسان، رانا مشہور احمد، سید علی حیدر گیلانی، عطا تارڑ، چودھری بلال اصغر،عمران گورایہ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.

قبل ازیں حکومت نے تاجر تنظیموں اور چیمبرز سے مشاورت مکمل کی تھی اورآئیندہ ہفتے سے پنجاب میں بجلی بچت پلان پر عمل کرانےکا فیصلہ کیا گیا تھا. پنجاب میں بھی رات 9 بجے مارکیٹیں بند کردی جائیں گی، پہلے مرحلے میں یہ پابندی 2 ماہ کے لیے لگائی جائےگی.صدر لاہور چیمبر نعمان کبیرکے مطابق قومی مفاد کے فیصلوں پر حکومت کے ساتھ ہیں، بچت پلان پر عمل سے بجلی اور پیٹرول کی بچت ہوگی۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز محکمہ داخلہ سندھ نے تمام بازار، مارکیٹیں، شاپنگ مال اور دکانیں رات 9 بجے بند کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔میڈیکل اسٹور، اسپتال، پیٹرول پمپ،سی این جی اسٹیشن، بیکریز اور دودھ کی دکانوں کو اس پابندی سے استثنیٰ حاصل ہے۔

Leave a reply