وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ہیں:نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا

0
42

لاہور:سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کے ساتھ ہی پنجاب کے وزیراعلیٰ کے لیے چوہدری پرویزالٰہی کے نام کی منظوری دے دی گئی ہےاور اس سلسلے میں چیف سیکرٹری پنجاب کی طرف سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے

اس نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم کےمطابق چوہدری پرویزالٰہی پنجاب کے وزیراعلیٰ‌ بن چکے ہیں اوران صوبے کے وہ وزیراعلیٰ ہیں جو حکم کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کے ساتھ ہی موثر ہیں‌

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی اسلام آباد کیلئے روانہ ہوچکے ہیں جہاں رات دو بجے ایوان صدر میں صدرمملک عارف علوی ان سے حلف لیں گے ،

ذرائع کے مطابق چوہدری پرویزالٰہی کے ساتھ اسلام آباد جانے والوں میں چودھری وجاہت حسین، موسیٰ الٰہی، میاں محمودالرشید،زین قریشی، مراد راس بھی شامل ہیں ، ادھر اسلام اباد سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے کےلیے تمام انتظامات کرلیئے گئے ہیں ، پہلے ویڈیو کے ذریعے حلف لینے کا پروگرام تھا مگربعد میں ویڈیو کی بجائے اسلام آباد میں جاکرذاتی حیثیت میں حلف لینے کافیصلہ ہوا جس کے نتیجے میں چوہدری پرویز الٰہی نے اپنے ساتھیوں سمیت اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا

 

 

 

 

گورنر پنجاب نے سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود پرویزالٰہی سےوزارت اعلیٰ کا حلف لینے سے انکار سے انکار کے بعد ‏چودھری پرویز الہٰی کی تقریب حلف برداری ایوانِ صدر میں رات 2 بجے ہوگی،اس حوالے سے ترجمان کی طرف سے یہ پیغآم جاری کردیا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی سے حلف کے لیے انتظامات کیے جارہےہیں ،

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کی ہدایات کے باوجود گورنرپنجاب نے چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لینے سے انکار کردیا ہے ،یہ بھی خبریں‌ آرہی ہیں کہ گورنرہاوس کی طرف سے یہ جواب دیا گیا ہےکہ ابھی تک اس حوالے سے کوئی حکم موصول نہیں ہوا

دوسری طرف یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے جاری ہدایات کی روشنی میں جس طرح صدرمملکت کو ہدایات جاری کی گئی تھیں اس کے مطابق اب ویڈیو لنک کےذریعے حلف کے انتظامات کیےجارہےہیں

ادھر گورنرہاوس سے ملنے والی اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ گورنر ہاؤس کے دروازے مہمانوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں ،چودھری پرویزالہٰی حلف لینےکیلئےگورنرہاؤس پہنچ گئے ہیں اور کسی کو گورنرہاوس کے اندر نہیں جانے دیا جارہا ہے، یہ بھی کہا جارہا ہےکہ گورنرہاوس کی انتظامیہ نے گورنرہاوس کے دروازے کھولنے سے انکارکردیا ہے،

ذرائع کے مطابق گورنرکی طرف سے انکار کے بعد اب صدر مملکت عارف علوی ویڈیولنک پرحلف لیں‌گے جس کے لیے انتظامات کیے جارہے ہیں

یاد رہےکہ آج سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب مقرر کردیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان کے تین رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کرنے کی رولنگ کو کالعدم قرار دے دیا۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال نے 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کا وزیراعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے حلف غیر آئینی تھا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی ساڑھے 11 بجے تک حلف اٹھائیں، گورنر پنجاب کو بھی ان سے حلف لینے کی ہدایت کردی گئی، اگر گورنر پنجاب حلف نہ لیں تو صدر مملکت وزیراعلیٰ پنجاب سے آج ہی حلف لیں۔

سپریم کورٹ نے فیصلوں پر عملدرآمد کی ذمہ داری چیف سیکریٹری پنجاب کے سپرد کردیں۔

سپریم کورٹ چوہدری پرویز الٰہی کو ملنے والے 186 ووٹ بحال کرتے ہوئے حمزہ شہباز کو فوری طور پر عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کردی، ساتھ ہی پنجاب کابینہ کو بھی غیر قانونی قرار دیتے ہوئے تحلیل کرنے کا حکم دیدیا۔

سپریم کورٹ نے اپنے تحریری فیصلے میں مزید کہا کہ پنجاب کے عوام کے بنیادی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی کی گئی، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، حمزہ شہباز منتخب وزیراعلیٰ نہیں ہیں۔

عدالت نے کہا کہ 2015ء کے جسٹس عظمت سعید فیصلے سے متعلق دلائل یہاں قابل قبول نہیں، جسٹس عظمت کے فیصلے میں پارٹی سربراہ سے متعلق پاسنگ ریمارکس تھے، فیصلے میں پارٹی سربراہ سے متعلق ریمارکس کی آئین سے مطابقت نہیں۔

فیصلے میں یہ بھی کہا گیا کہ جسٹس عمر عطاء بندیال نے الگ تحریری نوٹ میں آرٹیکل 63 اے کا ذکر نہیں کیا تھا۔

تحریری فیصلے میں عدالت عظمیٰ کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز حکومت کے تمام قانونی اقدامات برقرار رہیں گے، نئے وزیراعلیٰ اور کابینہ چاہے تو ان اقدامات کو واپس یا ترمیم کرسکتی ہے۔

سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے کی نقول فوری طور پر گورنر اور چیف سیکریٹری پنجاب کو پہنچانے کی بھی ہدایت کردی۔

Leave a reply